احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 61
لیمی پاکٹ بک 61 حصہ اول ترجمہ: اے شخص! اپنے آپ پر قابورکھ۔یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے ہیں کیا تم نے قرآن کریم کی یہ آیت نہیں سُنی اِنَّكَ مَيِّتٌ و إِنَّهُمْ مَّيْتُونَ ) کہ تُو بھی مرنے والا ہے اور یہ بھی مرنے والے ہیں ) اور اللہ نے فرمایا ہے کہ ہم نے تجھ سے پہلے کسی بشر کو ہمیشہ کی زندگی نہیں دی۔کیا یہ ہوسکتا ہے کہ تو تو وفات پائے اور وہ ہمیشہ ( زندہ ) رہیں۔اس کے بعد حضرت ابو بکڑ نے یہ آیت پڑھی۔وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولُ الخ - كم محمد الله صرف اللہ کے رسول ہیں ان سے پہلے سب رسول گزر چکے ہیں۔اگر آپ وفات پائیں یا قتل ہوں تو کیا تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ نے فرمایا۔اور بخاری شریف میں اس واقعہ کا ذکر یوں لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ أَمَّا بَعْدُ مَنْ كَان مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْمَاتَ وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ قَالَ اللهُ تَعَالَى وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إِلَى قَوْلِهِ الشَّاكِرِينَ۔صلى الله (بخاری کتاب المغازی باب مرض النبي علم) ترجمہ : کہ تم میں سے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتے تھے وہ سن لیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو وفات پاگئے ہیں۔اور جو تم میں سے اللہ کی عبادت کرتے تھے تو اللہ زندہ ہے اور وہ نہیں مرتا۔پھر آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہیں ہیں محمد علی مگر ایک رسول ان سے پہلے سب رسول گزر چکے ہیں۔