احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 60 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 60

تعلیمی پاکٹ بک اجماع امت 60 60 حصہ اول اہل اسلام کا یہ متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم ، سنتِ نبوی اور حدیث کے بعد چوتھے درجہ پر اجماع ایک شرعی حجت ہے جس کا ماننا ہر مسلمان پر فرض ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات صحابہ کے لئے ایک نا قابل برداشت صدمہ تھا اور ان میں سے بعض فرط محبت سے اس حقیقت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے چنانچہ حضرت عمرؓ اُن صحابہ میں سے تھے جو آنحضرت ﷺ کو وفات یافتہ تصورہی نہیں کر پائے تھے چنانچہ لکھا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: مَامَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَمُوتُ حَتَّى يَقْتُلَ اللهُ الْمُنَافِقِينَ۔(درمنثور للامام جلال الدين السيوطی جلد 4 صفحہ 318 زیر آیت و ما جعلنا لبشر : الانبياء:35) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے اور اس وقت تک وفات نہیں پائیں گے جب تک اللہ تعالیٰ منافقین کو قتل نہیں کر دیتا۔اس نازک موقع پر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو کھڑا کیا۔آپ نے تمام غمزدہ صحابہ کرام کو ایک جگہ جمع فرمایا۔منبر پر چڑھ کر خطبہ دیا اور صحابہ کرام کو عموماً اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خصوصاً مخاطب کر کے فرمایا:۔أَيُّهَا الرَّجُلُ ارْبَعُ عَلَى نَفْسِكَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ اَلَمْ تَسْمَعُ إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيْتُونَ وَ قَالَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرِ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَأَبِنْ مِتَ فَهُمُ الْخَلِدُونَ۔۔۔ثُمَّ تَلَا وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ (تفسیر درمنثور تفسير سورة الانبياء : 36)