احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 429 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 429

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 429 حصہ دوم میں اپنے مخالفوں کو صرف یہ کہہ کر کہ اعْمَلُوْا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ يا (انعام:136) اس اعلان کو ختم کرتا ہوں۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى “۔(فتاوی احمدیہ حصہ دوم صفحہ 79 تا 81) امام حسین کی یہ شان بیان کرنے والا شخص کبھی ان کی تو ہین کا ارتکاب نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسی جیسے راستباز پر بدزبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَنْ عَــادَ وَلِيًّا لِی دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے“۔اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 149) عجیب بات ہے کہ اسی اعجاز احمدی کے ایک شعر کو انصاف کا خون کر کے بعض مخالف مناظرین کی طرف سے تو ہین کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اعجاز احمدی کے مشہور قصیدہ میں امام حسین علیہ السلام کے متعلق بعض مشرکانہ عقیدہ رکھنے والے لوگوں کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:۔نَسيتُمُ جَلَالَ اللَّهِ وَالْمَجُدَ وَالْعُلَى وَمَا وِرُدُ كُمْ إِلَّا حُسَيْنًا أَتُنكِرُ فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ إِحْدَى الْمَصَائِبِ لَدَى نَفْحَاتِ الْمِسْكِ قَذْرٌ مُقَنْطَر تم نے خدا کے جلال اور مجد اور بزرگی کو بھلا دیا اور تمہارا ور دصرف لے اے قوم! تم اپنے طریق پر عمل کرو میں بھی اپنے طریق پر عمل کروں گا پھر تم جلدی معلوم کر لو گے کہ اس گھر ( یعنی دنیا ) کا انجام کس کے حق میں ہوتا ہے۔