احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 428 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 428

428 حصہ دوم احمدیہ علیمی پاکٹ بک فوت ہو گئے ہیں۔یہ تو مسلمانوں کے دلوں پر سے ایک روک کا اُٹھانا اور سچا واقعہ ان پر ظاہر کرنا ہے۔بلکہ میرے آنے کی اصل غرض یہ ہے کہ تا مسلمان خالص توحید پر قائم ہو جاویں اور اُن کو خدا سے تعلق پیدا ہو جاوے۔اور اُن کی نمازیں اور عبادتیں ذوق اور احسان سے ظاہر ہوں اور اُن کے اندر سے ہر ایک قسم کا گند نکل جائے۔اور اگر مخالف سمجھتے تو عقائد کے بارے میں مجھ میں اور اُن میں کچھ بڑا اختلاف نہ تھا۔مثلاً وہ کہتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام مع جسم آسمان پر اُٹھائے گئے۔سو میں بھی قائل ہوں کہ جیسا کہ آیت انی مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى - (آل عمران:56) کا منشاء ہے بے شک حضرت عیسی علیہ السلام بعد وفات مع جسم آسمان پر اُٹھائے گئے۔صرف فرق یہ ہے کہ وہ جسم عصری نہ تھا بلکہ ایک نورانی جسم تھا جو ان کو اس طرح خدا کی طرف سے ملا جیسا آدم اور ابراہیم اور موسی اور داؤد اور یحیی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء علیہم الصلوات و السلام کو ملا تھا۔ایسا ہی ہم عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ ضرور دنیا میں دوبارہ آنے والے تھے جیسا کہ آگئے۔صرف فرق یہ ہے کہ جیسا کہ قدیم سے سنت اللہ ہے۔اُن کا آنا صرف بروزی طور پر ہوا۔جیسا کہ الیاس بھی دوبارہ دنیا میں بروزی طور پر آیا تھا۔پس سوچنا چاہیئے۔کہ اس قلیل اختلاف کی وجہ سے جو ضرور ہونا چاہیئے تھا۔اس قدر شور مچانا کس قدر تقویٰ سے دُور ہے۔آخر جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم بن کر آیا ضرور تھا کہ جیسا کہ لفظ حکم کا مفہوم ہے کچھ غلطیاں اس قوم کی ظاہر کرتا جن کی طرف وہ بھیجا گیا۔ورنہ اس کا حکم کہلانا باطل ہوگا۔اب زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔لے اُس وقت کو یاد کرو جب اللہ نے کہا۔اے عیسی ! میں تجھے ( طبعی طور پر ) وفات دوں گا اور تجھے اپنے حضور میں عزت بخشوں گا“۔