احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 425 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 425

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 425 حصہ دوم امام حسین کی شان حضرت مسیح موعود کی نگاہ میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ط میں اس شتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑا اور ظالم تھا۔اور جن معنوں کے رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنے اس میں موجود نہ تھے۔مومن بننا کوئی سہل امر نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت فرماتا ہے:۔اسْلَمْنَا قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَا ۖ قُل لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَلَكِنْ قُوْلُوْا (الحجرات: 15) مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال اُن کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں۔جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں اور تقویٰ کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا کے لئے اختیار کرتے ہیں۔اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں۔اور ہر ایک چیز جو بت کی طرح خدا سے روکتی ہے۔خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور کسل ہو۔سب سے اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں۔لیکن بد نصیب یزید کو یہ باتیں کہاں حاصل تھیں۔دنیا کی محبت نے اس کو اندھا کر دیا تھا۔مگر حسین رضی اللہ عنہ ظاہر مطہر تھا اور بلا شبہ ان برگزیدوں سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور اپنی محبت سے معمور کرتا ہے اور بلاشبہ وہ سردارانِ بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلپ ایمان ہے۔اور اس امام کا تقویٰ اور محبت اور صبر اور کے اعراب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے تو ان سے کہہ دے کہ تم حقیقتاً ایمان نہیں لائے۔لیکن تم یہ کہا کرو کہ ہم نے ظاہری طور پر فرمانبرداری قبول کر لی ہے۔“