احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 197
تعلیمی پاکٹ بک 197 حصہ اول نازک ہو جائے گی۔اس کا یہ دعویٰ ظاہری لحاظ سے یقیناً تعجب انگیز ہے اور پورا ہونے کی صورت میں یقیناً معجزانہ رنگ رکھتا ہے۔تاریخ دان جانتے ہیں کہ 1904ء میں ساری بڑی بڑی سلطنتیں اور طاقتیں مغرب تک ہی محدود تھیں اور مشرق میں کوئی طاقت اس وقت موجود نہیں تھی جو اہمیت کی حامل ہو یا جسے طاقت کہا جاسکے۔جاپان اس وقت ایک بالکل چھوٹی سی سلطنت تھی اور حضرت اقدس کے اس الہام کے بعد ہی مشرق میں ایک عظیم طاقت مانی جانے لگی تھی۔روس یہ چاہتا تھا کہ کسی طرح کور یا پر قبضہ کر لے مگر جاپان کو ریا پر روس کے قبضہ کو اپنی موت سمجھتا تھا۔آخر 1905ء میں اسی بات پر دونوں ملکوں یعنی روس اور جاپان میں خونریز جنگ شروع ہو گئی۔اس زمانے میں روس اور جاپان کا مقابلہ کوئی مقابلہ نہیں تھا بلکہ باز کا چڑیا کے ساتھ لڑنا تصور کیا جاتا تھا کیونکہ جاپان روس کے مقابل پر کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا تھا۔مگر خدا کا فرمودہ بہر حال پورا ہونا تھا اس جنگ میں دنیا کے اندازوں اور امیدوں کے صریح خلاف روس باوجود اپنی بہت بڑی جنگی قوت کے جاپان کے مقابلہ میں حیرت انگیز طور پر شکست کھا گیا اور اس کا مایہ ناز جنگی بیڑا جاپان کے سمندر میں تباہ ہو گیا اور اس طرح کو ریا پر جاپان کا تسلط و قبضہ تسلیم ہوکر حضرت اقدس کی پیشگوئی ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت نہایت آب و تاب کے ساتھ پوری ہوئی۔۔۔دسویں پیشگوئی ------ شہزادہ دلیپ سنگھ کے متعلق:۔جب پنجاب کو انگریزوں نے فتح کیا تو مصالح ملکی کے ماتحت راجہ دلیپ سنگھ صاحب جو اس وقت وارث تخت پنجاب سمجھے جاتے تھے مگر ابھی چھوٹی عمر کے تھے انگلستان لے جائے گئے چنانچہ وہ وہیں رہے ،وہیں جوان ہوئے مگر انہیں