احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 196 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 196

تعلیمی پاکٹ بک 196 حصہ اوّل اس کے ان دردناک شعروں پر نظر ڈال کر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اولا دنہ ہونے اور مرجانے سے کس قدر حسرتیں اس کے دل میں بھری ہوئی تھیں اور وہ اس دردو غم میں کس قدر بے تاب تھا۔لیکن وہ اس غم وہم سے نجات نہ پاسکا اور اس کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی اس کے ایک ہی لڑکے کی شادی 29 سال کی عمر میں اس کی زندگی میں ہوئی اور بڑے اہتمام سے سعد اللہ نے خود اس شادی کا سب انتظام کرایا مگر اس میں شریک ہونے کا موقع خدا تعالیٰ نے اُسے نہ دیا اور پہلے 3 جنوری 1907ء کو طاعون میں مبتلا ہو کر اس جہاں سے چل بسا۔ایک مدت گزر جانے کے بعد مولوی ثناء اللہ وغیرہ مخالفین نے اس کے لڑکے کی دوسری شادی بھی کروائی مگر اس سے اسکے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی اور وہ بھی 12 جولائی 1926ء کو اپنے باپ کی طرح ابتر ہی مرگیا اور خدا کی بات پوری ہوئی۔فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ! نوس پیشگوئی - ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت : کوریا کا ملک ایک جزیرہ نما ملک ہے جو جاپان کے عین سامنے واقع ہے 1904 ء تک یہ چین کے ماتحت تھا اور اس قدر غیر معروف ملک تھا کہ عام پڑھے لکھے لوگ بھی اس کے نام سے نا آشنا تھے اس زمانہ میں تقریباً جون 1904ء میں حضرت اقدس کو الہام ہوا: 66 ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت “ ( تذکره صفحه 429 مطبوعہ 2004ء) قادیان کی چھوٹی سی بستی میں بیٹھا ہوا ایک دنیوی سیاست سے ناواقف شخص جس کا کسی بڑے شہر سے بھی اتصال نہیں تھا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے الہام بتایا ہے کہ مشرق میں ایک طاقت پیدا ہوگی جس کی وجہ سے کوریا کی حالت