اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page xi
اہل بیت رسول نقش ثانی ایڈیشن کی زینت ہیں۔جبکہ اہل بیت کے ایک اور فرد اور خلیفہ راشد حضرت علیؓ کی سیرت و سوانح کا مفصل مضمون خاکسار کی تصنیف سیرت صحابہ رسول میں خلفائے راشدین کے ساتھ پہلے ہی شائع ہو چکا ہے۔در اصل اہل بیت رسول کا مقام اور شان، رسول اللہ صلی علیم سے خونی رشتہ کے علاوہ ان کی دینی خدمات، قربانیوں نیز روحانی مناسبت و تعلق کی وجہ سے اور بڑھ جاتی ہے جو ان جیسے ہر سچے محب رسول اور اطاعت شعار کو روحانی اہل بیت میں داخل کر کے درود شریف کی برکات کا وارث بناتا ہے۔جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اپنے ایک فرزند کے نام مقام اہل بیت کے بارہ میں ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں:۔اہل بیت نبوی کو جو عزت آج حاصل ہے وہ رسول کریم " کی اولاد کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر جو قربانیاں کی ہیں اُن کی وجہ سے ہے " منظوری عطا فرمائی اور مفید مشوروں سے نوازا۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء خدا کرے یہ اضافہ شدہ ایڈیشن افادہ عام کا موجب ہو اور ہم سب اہل بیت نبوی کی برکات کا فیض پانے والے ہوں۔آمین 27/مئی 2015ء