اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page x
اہل بیت رسول ز بسم الله الرّحمن الرّحيم نقش ثانی نقش ثانی الحمد للہ کہ مجلس انصار الله کو زیر نظر کتاب اہل بیت رسول کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن اضافہ کے ساتھ شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔جیسا کہ پیش لفظ ایڈیشن اوّل میں ذکر ہے یہ کتاب سید نا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی توجہ خاص کی مرہون منت ہے اور آپ ہی کی بابرکت تحریک اور منظوری سے طبع ہوئی جسے آپ نے اپنے مکتوب گرامی میں " وقت کی ضرورت " قرار دیا۔ہوئے تحریر فرمایا ” بلاشبہ اس کی اساعت، لٹریچر میں ایک مفید اضافہ ہے اور غالباً اس سے قبل یکجائی صورت میں جماعت کی طرف سے اتنی تفصیل کے ساتھ ایسی کتاب بھی شائع نہیں ہوئی ہو گی۔اللہ تعالی اس کی اشاعت کو نافع الناس بنائے۔اور اہل بیت رسول صلی علیم سے محبت اور ان کے نیک نمونوں پر چلنے کی ترغیب و تحریص دلانے والا بنائے۔آمین“ ریویو آف ریلیجنز انگریزی میں امہات المؤمنین کے بارہ میں ان مضامین کے یکے بعد دیگرے شائع ہونے اور کتاب ہذا کی اشاعت کے بعد بعض علمی تحقیقی سوال پیدا ہوئے۔حضور انور ایدہ اللہ نے ریسرچ سیل ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ اس کتاب کے جملہ حوالہ جات اور مضامین کا دوبارہ اچھی طرح جائزہ لے لیں۔جس پر انہوں نے نہایت باریک بینی سے مفید تفصیلی مشورے دیئے۔حسب ارشاد حضور انور ، ان کی تحقیق و تدقیق اور اصلاح واضافہ کے بعد اب دوباره بعد منظوری نظارت اشاعت اس کتاب کا تحفہ مجلس انصار اللہ کے ڈائمنڈ جوبلی سال میں احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے مطابق رسول اللہ صلی علی ایم کے نواسے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین بھی اہل بیت کے زمرہ میں داخل ہیں۔یہ مضامین کتاب کے پہلے ایڈیشن کے وقت تیار نہ تھے اور شامل اشاعت نہ کئے جاسکے۔یہ اہم اور مفید معلوماتی مضامین بھی اب زیر نظر