اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page xii of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page xii

اہل بیت رسول اللہ تعالی جزاء دے ط بسم الله الرّحمن الرّحيم عرض ناشر عرض ناشر جنہوں نے سیرت و سوانح اہل بیت رسول پر قلم اٹھا کر ایک تاریخی، روحانی، اخلاقی اور علمی مائدہ احباب جماعت کے لئے تیار کیا ہے۔مجلس انصار اللہ کی طرف سے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی منظوری سے جولائی 2013 ء میں شائع ہونے والی کتاب ”اہل بیت رسول کا یہ دراصل اضافہ و ترمیم شدہ ایڈیشن ہے۔خاکسار کو ہر دو اشاعتوں سے قبل مسودہ کتاب کو پڑھنے کا موقع ملا ہے۔یہ کتاب دنیا کے سب سے ع نبی اور منجی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مبارکہ کی سیرت کا خوبصورت گلدستہ ہے اور جہاں مرد حضرات کے لئے ایک بہترین لائحہ عمل ہے کہ بیویوں سے حسن معاشرت اور سلوک کیسا ہونا چاہئے وہاں عورتوں کے لئے عمدہ منشور ہے کہ شوہر کی اطاعت و احترام اور ادائیگی حقوق کے کیا قرینے ہیں اور کس طرح شوہر سے وفا کرتے ہوئے گھر کے ماحول میں باہم پیار و محبت کی خوشبو بکھیرنی ہے۔یہ کتاب اس بزرگ رسول طی تم کا بہترین اسوہ پیش کرتی ہے جو خدائے ذوالعرش کے فرمان کے مطابق خلق عظیم پر فائز ہیں اور جنہوں نے خود فرمایا کہ ” اپنے اہل وعیال کے ساتھ میرا حسن سلوک تم سب سے بہتر ہے۔“ آپ نے ایک سے زائد شادیوں کے باوجود اپنی ذات کی قربانی دیکر اپنی بیویوں کے ما بین انصاف کا حق ادا کر دکھایا۔ہزاروں درود اور سلام آپ پر۔پس یہ کتاب صرف علمی و فقہی مسائل ہی بیان نہیں کرتی بلکہ ان کے ساتھ پاکیزہ نمونے بھی پیش کرتی ہے اور علم کے ساتھ ایمان بھی بڑھاتی اور اخلاقیات کا درس دیتی ہے۔یہ ایمان افروز واقعات پڑھ کر انسان چشم تصور میں قرون اولی کے زمانہ میں چلا جاتا اور معرفت ویقین کی لذت پاتا ہے۔امہات المومنین کی سیرت کے مطالعہ میں مشترکہ خاندانی نظام میں بسنے والے تمام عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ الفت و محبت سے رہنے کا درس بھی ہے اور اولاد کی تعلیم و تربیت کا سبق بھی کہ کس