عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 14
14 عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول کو سمجھنے میں مددگار ہو گا لیکن اس کی تفصیل بعد میں بیان کی جائے گی، یہاں یہ توجہ دلانا مقصود ہے کہ انسان سے پہلے کی حیوانی زندگی کا انسان کی زندگی سے مابہ الامتیاز یہ ہے کہ انسان بہت سے ایسے امور میں با اختیار کردیا گیا ہے جن میں ادنیٰ درجہ کے حیوانات بااختیار نہیں بنائے گئے اور یہی وہ دائرہ اختیار ہے جہاں اُسے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں اور کچھ نقصانات یعنی عدل کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں اسے لامتناہی ترقی کا وعدہ دیا گیا ہے اور عدل کو چھوڑنے کے نتیجہ میں اسفل سفلین کی حالت کی طرف لوٹنے سے متنبہ کیا گیا ہے۔