عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 245
رشتہ داروں کے متعلق عدل و احسان کی تعلیم ان لوگوں نے سخت نقصان اٹھایا جنہوں نے اپنی اولا دکو بغیر علم کے قتل کر دیا۔اور اسی طرح اس رزق کو حرام قرارد یا جواللہ نے ان پر حلال کیا تھا۔اس مضمون میں مزید فرمایا: وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ مِنْ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ (الانعام 152:6) کہ اپنی اولادکو رزق کی کمی کے ڈرسے قتل نہ کرو۔ہم ہی تمہیں بھی رزق دیتے 245 ہیں اور انہیں بھی دیں گے۔ان دونوں آیات میں جو قتل اولاد کا ذکر ہے اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ان کو ہتھیاروں سے قتل نہ کرو بلکہ ایک مراد تو یہ ہے کہ ان کی ایسی گندی تربیت نہ کرو جو کہ ان کے قتل کے مترادف ہو اور دوسرے یہ تاکید بھی فرمائی گئی کہ اس ڈر سے کہ ہمیں ان کے پالنے پوسنے پر خرچ کرنا پڑے گا خاندانی منصو بہ بندی نہ کرو کیونکہ تمہیں بھی ہم ہی رزق عطا کرتے ہیں اور تمہاری اولا دکو بھی ہم ہی رزق عطا کریں گے۔اس ضمن میں قرآن کریم دراصل ایک عالمی جہاد کا اعلان کرتا ہے جو آئندہ زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ماں باپ اپنے رزق کے ڈر سے اپنی اولا د کو ضائع کر دیتے ہیں اور یہ مضمون ضائع کرنے کا قتل کے لفظ کے تابع بیان فرمایا گیا ہے، اس کے بہت سے معنے ہیں۔پہلا حق تو اولاد کا یہ ہے کہ غربت کی وجہ سے یا اطلاق کے خوف سے یعنی رزق کے خوف سے تم نے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرنا یہ وہ حق ہے جو آج دنیا میں نہ صرف یہ کہ ادا نہیں کیا جارہا بلکہ دن بہ دن اس کی تعلیم دنیا کو دی جارہی ہے کہ رزق کی کمی کے خوف سے اپنی اولا د کوضرور قتل کرنا ہے یعنی مانع حمل ذرائع اختیار کرنے ہیں طبعا لوگ اپنی نادانی میں یہ سمجھتے ہیں کہ اس مضمون کا تعلق سابق زمانوں سے تھا جس زمانے میں عرب اپنی اولاد کو قتل کیا کرتے تھے اس زمانہ کی قرآن کریم باتیں بیان فرمارہا ہے۔ہرگز ایسی بات نہیں۔عرب لڑکیوں کو اگر قتل کر بھی دیتے تھے تو اول تو یہ شاذ شاذ کی باتیں ہوا کرتی تھیں، روز مرہ کا دستور نہیں تھا۔ورنہ عرب دنیا سے تو لڑ کی نا پید ہو جاتی اور دوسرے لڑکوں کو تو وہ بہر حال قتل نہیں کرتے تھے اور اولاد کا اطلاق لڑکوں پر بھی ہوتا ہے اور لڑکی پر بھی ہوتا ہے۔تو آجکل جو فیملی پلاننگ کی تعلیم دی جارہی ہے یہ بتا کر دی جاتی ہے کہ اگر تم نے بچے پیدا کرنے نہ روکے تو فاقوں سے مرجاؤ گے۔قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے اس کے خلاف جہاد کیا جبکہ ابھی کوئی خطرہ