ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 60 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 60

المسيح 60 القاء ربانی ہوا کہ میں اس مکتوب کو عربی میں تحریر کروں۔اور اس کا ترجمہ فارسی میں کروں۔اور دیکھنے والوں کو اصلی حقیقت سے آگاہ کروں اور اسلامی زبانوں میں اپنی تبلیغ کو وسیع کروں تا کہ طالبان حق کے لیے یہ تبلیغ مرتبۂ کمال تک پہنچ جائے۔انجام آتم ، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 74-75) ان تینوں زبانوں میں قادر الکلامی کے چند نمونے تو گذشتہ صفحات میں درج ہوئے ہیں مگر بات کیونکہ مینوں زبانوں کے مختلف مزاج اور GENIUS کی ہو رہی ہے اس لیے اس امر کی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ ہم حضرت کے کم از کم ایک موضوع کے تحت تینوں زبانوں کے نمونے پیش کریں۔اول چند الفاظ میں ہر زبان کے مزاج اور اسلوب کا بیان ہو اور پھر یہ مشاہدہ کروائیں کہ باوجود ہر زبان کا اسلوب بیان مختلف ہونے کے آپ حضرت نے ان زبانوں کے کلاسیکی اسلوب کو اپنا لیا ہے۔اور اہل زبان کی طرح سے کلام تخلیق کیا ہے۔آپ حضرت کی ان تینوں زبانوں کے اسالیب کی پاسداری کے ثبوت میں ہم نے ادب عالیہ کی اُسی قدر کا انتخاب کیا ہے۔جس کو اللہ تعالیٰ نے بھی مقصود ادب مرسلین قرار دیا ہے اور زمینی ادیبوں نے بھی اپنے ادب پاروں کا مقصود اور مطلوب کہا ہے۔یعنی ابلاغ کامل