ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 441 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 441

441 ادب المسيح وَ فِي اللَّيْلِ بَعْدَ الشَّمْسِ قَمَرٌ مُنَوَّرٌ كَمَا فِي الزَّمَانِ نُشِاهِدَنُ وَ نُجَرِّبُ اور رات کو سورج کے بعد روشن چاند ہوتا ہے جیسا کہ ہم زمانہ میں مشاہدہ کرتے اور تجربہ رکھتے ہیں وَلِلَّهِ الْطَاقِ عَلَى مَنْ أَحَبَّهُ فَوَابِلُهُ فِي كُلّ قَرُنِ يَسْكَبُ اور خدا کی اس شخص پر مہربانیاں ہیں جو آپ سے محبت کرے پس آپ کی موسلا دھار بارش ہر صدی میں برسا کرتی ہے اور فرماتے ہیں کہ اللہ کی سنت ہے کہ سورج کے بعد چاند ستارے چمکتے ہیں۔وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ شَمُسٌ مُّنِيرَةٌ وَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ بَدْرٌ وَّ كَوْكَبُ اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو روشنی دینے والے سورج ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودھویں کا چاند اور ستارے ہیں جَرَتْ عَادَةُ اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا يُرِى وَجْهَ نُورٍ بَعْدَ نُورٍ يَّذْهَبُ اللہ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے اس کی یہ عادت جاری ہے کہ وہ ایک نور کے جانے کے بعد دوسرے نور کا چہرہ دکھا دیتا ہے گذلِكَ فِي الدُّنْيَا نَرَى قَانُونَهُ نُجُومُ السَّمَاءِ تَبْدُو إِذَا الشَّمْسُ تَغْرُبُ اسی طرح دنیا میں ہم اس کا قانون پاتے ہیں کہ جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو آسمان کے ستارے ظاہر ہو جاتے ہیں خَفِ اللَّهَ يَا مَنْ بَارَزَ اللَّهَ مِنْ هَوَى وَإِنَّ الْفَتَى عِندَ التَّجَاسُرِ يَرْهَبُ اللہ سے ڈر۔اے شخص! جس نے ہوائے نفسانی سے خدا کا مقابلہ کیا اور بے شک جواں مرد ایسی دیدہ دلیری دکھاتے ہوئے خوف کھاتا ہے اس مقام تک ہم نے آپ حضرت کے روحانی منصب اور مقام کے بیان میں اوّل: حضرت اقدس کے الہامات ربانی کو پیش کیا ہے دوم : آپ کا مثیل انبیاء ہونا پیش کیا ہے۔سوئم : آپ کا وارث رسول اکرم ہونا پیش کیا ہے اب ہم بہت اختصار سے آپ کا عشق الہی اور عشق رسول کا منصب و مقام پیش کرتے ہے نے ہیں۔فرماتے ہیں: