ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 440 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 440

المسيح 440 فَلَا وَالَّذِي خَلَقَ السَّمَاءَ لَاجُلِهِ لَهُ مِثْلُنَا وَلَدٌ إِلَى يَوْمِ يُحْشَرُ مجھے اس کی قسم جس نے آسمان بنایا کہ ایسا نہیں ہے۔بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے میری طرح اور بھی بیٹے ہیں اور قیامت تک ہوں گے وَإِنَّا وَرِثْنَا مِثْلَ وُلْدٍ مَتَاعَهُ فَلَى ثُبُوتِ بَعْدَ ذَلِكَ يُحْضَرُ اور ہم نے اولاد کی طرح اس کی وراثت پائی۔پس اس سے بڑھ کر اور کون سا ثبوت ہے، جو پیش کیا جائے؟ اور فرماتے ہیں۔وَلِدِينِهِ فِي جَذْرٍ قَلْبِي لَوْعَةٌ وَ إِنَّ بَيَانِي عَنْ جَنَانِي يُخْبِرُ اور آپ کے دین کے لیے میرے دل کی گہرائیوں میں ایک تڑپ ہے اور یقیناً میرا بیان میرے دل کی حالت کی خبر دے رہا ہے وَرِثْتُ عُلُوْمَ الْمُصْطَفَى فَاخَذْتُهَا وَ كَيْفَ اَرُدُّ عَطَاءَ رَبِّي وَ أَفْجُرُ میں مصطفے کے علوم کا وارث ہوا سو میں نے ان کو لے لیا اور میں اپنے رب کی عطا کو کیسے رد کروں اور گنہگار بنوں وَ كَيْفَ وَ لِلِإِسْلَامِ قُمْتُ صَبَابَةً وَابُكِي لَهُ لَيْلًا نَّهَارًا وَّ أَضْجَرُ اور یہ ہو کیسے سکتا ہے حالانکہ اسلام کی تائید کے لئے میں از راہ عشق کھڑا ہوں اور اسی کے لیے رات دن روتا ہوں اور کڑھتا ہوں اور فرماتے ہیں کہ ہم نے خدا کو آپ کے نور کے ذریعہ سے پایا ہے۔رَتَيْنَاهُ مِنْ نُّورِ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَلَوْلَاهُ مَا تُبْنَا وَلَا نَتَقَرَّبُ ہم نے اس (خدا) کونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے ذریعہ پالیا۔اگروہ نبی نہ ہوتا تو نہ ہم رجوع الی اللہ ) کرتے اور نہ ہم ( خدا کے ) مقرب بنتے لَهُ دَرَجَاتٌ فِي الْمَحَبَّةِ تَآمَةً لَهُ لَمَعَاتٌ زَالَ مِنْهَا الْغَيْهَبُ اس نبی کو محبت الہی میں کامل درجات حاصل ہیں۔اس کو ایسی شعاعیں ملی ہیں جن کے ذریعہ تاریکی دور ہوگئی ہے ذُكَاءٌ مُنِيرٌ قَدْ آنَارَ قُلُوبَنَا وَ لَهُ إِلَى يَوْمِ النُّشُورِ مُعَقِّبُ وہ روشنی کرنے والا آفتاب ہے اس نے ہمارے دلوں کو روشن کر دیا ہے اور اس کا قیامت کے دن تک کوئی نہ کوئی جانشین ہوتا رہے گا