ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 344 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 344

ب المسيح 344 لَهُ بَاقِيَاتٌ صَالِحَاتٌ كَشَارِقٍ لَهُ عَيْنُ آيَاتٍ لِهَذَا التَّطَهُرِ سورج کی طرح اس کے باقیات صالحات موجود ہیں اس پاکیزگی کی وجہ سے اس کے لئے نشانات کا ایک چشمہ موجود ہے تَصَلَّى لِنَصْرِ الدِّينِ فِي وَقْتِ عُسْرَةٍ تبدى بِغَارِ بِالرَّسُولِ الْمُؤَخَّرِ دین کی تنگی کے وقت اس نے اس کی مدد کی ذمہ داری لی۔اس نے تائید یافتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں جانے میں پہل کی مَكَيْنْ أَمِينُ زَاهِدٌ عِندَ رَبِّهِ مُخَلَّصُ دِينِ الْحَقِّ مِنْ كُلِّ مُهْجِرٍ وہ اپنے رب کے حضور میں صاحب مرتبہ، امانتدار اور تارک دنیا ہے۔دینِ حق کو خلاصی دینے والا ہے ہر ایک بیہودہ گو سے وَمِنْ فِتَنِ يُخْشَى عَلَى الدِّينِ شَرُّهَا وَمِنْ مِّحَنٍ كَانَتْ كَصَخْرٍ مُّكَسِرِ اور خلاصی دینے والا ہے دین کو ایسے فتنوں سے جن کے شر سے دین کو خوف تھا اور ایسے دکھوں سے جو توڑنے والے پتھر کی طرح تھے وَلَوْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ رَجُلًا مُنَافِقًا فَمَنُ لِلنَّبِيِّ الْمُصْطَفَى مِنْ مُّعَزَرٍ اگر یہ آدمی کوئی منافق آدمی تھا تو پھر نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مدد گار کون تھا ؟ حضرت عمر فاروق کی شان میں فرماتے ہیں: وَشَابَهَهُ الْفَارُوقُ فِي كُلِّ خُطَّةٍ وَسَاسَ الْبَرَايَا كَالْمَلِيكِ الْمُدَبِّرِ اور ( عمر ) فاروق ہر فضیلت میں ان کے مشابہ ہوا اور اس نے ایک مد بر بادشاہ کی طرح رعایا کا انتظام کیا سَعَى سَعْيَ اِخْلَاصِ فَظَهَرَتْ عِزَّةٌ وَشَأْنْ عَظِيمٌ لِلْخِلَافَةِ فَانُظُرِ اس نے اخلاص سے کوشش کی تو ظاہر ہوگئی خلافت کے لئے عزت اور شانِ عظیم۔سود یکھ تو سہی وَ صَبَّغَ وَجْهَ الْأَرْضِ مِنْ قَتْلِ كَفْرَةٍ فَيَا عَجَبًا مِنْ عَزْمِهِ الْمُتَشَمِّرِ اور اس نے زمین کی سطح کو کفار کو قتل کر کے رنگ دیا پس اس کا عزم مصمم کیا ہی عجیب تھا وَصَارَ ذُكَاءً كَوْكَبٌ فِي وَقْتِهِ فَوَاهَا لَهُ وَلِوَقْتِهِ الْمُتَطَهِّرِ اور اس کے عہد میں ستارہ سورج بن گیا تھا۔پس آفرین ہے اس پر بھی اس کے پاک وقت پر بھی وَ بَارَى مُلُوكَ الْكُفْرِ فِي كُلِّ مَغْرِكِ وَ أَهْلَكَ كُلَّ مُبَارِرٍ مُّتَكَبَرِ اور اس نے کافر بادشاہوں سے ہر معرکے میں مقابلہ کیا اور ہر متکبر جنگجو کو ہلاک کر دیا