ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 261
261 وہ پیشوا ہمارا جس ہے نور سارا ނ ادب المسيح نام اُس کا ہے محمد دل بر میرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر۔اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الورای یہی ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں ایک قمر ہے اس پر ہر اک نظر ہے۔بدر الدیجی یہی ہے پہلے تو رہ میں ہارے پاراُس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اس کے وارے بس ناخدا یہی ہے پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے وہ یار لامکانی وہ دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے دلبر نهانی دیکھا ہے ہم نے اس سے بس راہ نما یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب و امیں ہے اس کی ثناء یہی ہے حق سے جو حکم آئے سب اُس نے کر دکھائے جو راز تھے بتائے نعم العطاء یہی ہے آنکھ اسکی دور میں ہے دل یار سے قریں ہے ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الضیاء یہی ہے جو راز دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے اُس نور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں وه دلبر یگانہ علموں کا ہے وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے خزانه باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے