ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 260 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 260

المسيح 260 اسی مضمون میں ایک اور بہت پیاری روایت ہے فرماتے ہیں: ابي سعيــد قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : اَنَا سِيِّدُ وُلْدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ بِيَدِى لِوَاءُ الْحَمْدِ وَ لَا فَخْرَ ، وَمَامِنُ نَبِيِّ يَوْمَئِذٍ - آدَمُ فَمَنْ سِوَاهُ _ إِلَّا تَحْتَ لِوَائِيُّ ، وَاَنَا اَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ (ترمذی ابواب المناقب باب ما جاء في مناقب النبي) ترجمہ: ابی سعید سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا ”میں قیامت کے دن بنی آدم کا سردار ہوں گا مگر کوئی فخر نہیں ہے اور میرے ہاتھ میں حمد باری تعالیٰ کا جھنڈا ہوگا اور کوئی فخر نہیں ہے اور نبیوں میں سب کے سب ( آدم اور اس کے سوا) میرے جھنڈے تلے ہونگے اور کوئی فخر نہیں ہے ورسب سے اول میرے لیے زمین شق کی جائے گی اور کوئی فخر نہیں ہے۔اس مضمون میں ایک اور فرمان بھی سُن لیں۔فرمایا: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْكُوفِيُّ ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بُنُ حَرْبِ عَنْ لَيْثٍ عَنِ الرَّبِيعِ بنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ الله : اَنَا اَوَّلُ النَّاسِ خُرُوجًا إِذَا بُعِثُوا وَ أَنَا خَطِيْبُهُمْ إِذَا وَفَدُوا وَ أَنَا مُبَشِّرُهُمْ إِذَا يَنسُوا وَ لِوَاءُ الْحَمْدِ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي وَأَنَا أكْرَمُ وُلْدِ آدَمَ عَلَى رَبِّي وَلَا فَخْرَ (ترمذی باب المناقب ) ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے میں ہی اٹھنے والا ہوں۔جب لوگ وفد بن کر جائیں گے تو میں ہی ان کا خطیب ہوں گا وہ نا امید ہوں گے تو میں ہی ان کو خوشخبری سنانے والا ہوں گا اس دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا اور میں اپنے رب کے ہاں اولاد آدم میں سب سے زیادہ مکرم ہوں گا اور اس پر مجھے فخر نہیں اُردو زبان میں اب بمحضرت اقدس کی نعت ہائے رسول کے نمونے پیش کرتے ہیں ابتدا آپ کی اردو نعت سے کرتے ہیں جوار دوزبان میں نعت کا عظیم الشان نمونہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مقام کے بیان میں اور آپ حضرت کے فیض اور آپ سے محبت کے اظہار میں نہایت درجہ سادہ اور سہل زبان میں مگر معارف سے بھری ہوئی نعت سرور عالی مقام ہے۔