ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 80
ب المسيح وفات مسیح 80 اصلاح عقائد اور ابلاغ آپ حضرت کے وقت میں حضرت عیسی علیہ السلام کا بجسم عصری آسمان پر جانے کا بہت چر چا تھا۔تمام امت یہی عقیدہ رکھتی تھی۔حضرت اقدس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اس عقیدہ کی اصلاح فرمائی۔اور اب یہ کیفیت ہے کہ کوئی بھول کر اس کا ذکر نہیں کرتا۔آپ حضرت کے بیان کو دیکھ لیں اصلاح کی بنیاد قرآن کے فرمان پر ہے۔اور بہت دلنشیں انداز ہے۔کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال؟ دل میں اُٹھتا ہے میرے سو سو اُبال ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم مارتا ہے اُس کو فرقاں سربسر اُس کے مر جانے کی دیتا ہے خبر وہ نہیں باہر رہا أموات ہو گیا ثابت یہ تئیس آیات سے کوئی مُردوں سے کبھی آیا نہیں یہ تو فرقاں نے بھی بتلایا نہیں عہد شد از کردگارِ بے چگوں غور گن در أَنَّهُمُ لَا يَرْجِعُونَ اے عزیزو! سوچ کر دیکھو ذرا موت سے بچتا کوئی دیکھا بھلا؟ اور فرماتے ہیں: کوئی جو مُردوں کے عالم میں جاوے وہ خود ہو مُردہ تب وہ راہ پاوے کہو زندوں کا مردوں سے ہے کیا جوڑ یہ کیونکر ہو کوئی ہم کو بتاوے لے : یہ خدائے لاشریک کا قانون ہے۔وہ لوٹ کر نہیں آئیں گئے، پر غور کرو