ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 79 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 79

ادب المسيح 79 سکھوں پر ابلاغ رسالت ادبی ہیئت کے اعتبار سے چولہ بابا نانک مثنوی کا اسلوب ہے اور اس نوع ادب میں کسی واقعہ کو وضاحت سے بیان کرنا کمالِ ادب ہوتا ہے۔اس کو علم تنقید میں محاکات“ کہتے ہیں۔اب دیکھ لیں کہ حضرت اقدس نے تمام ادبی اقدار کی کیسی پاسداری کی ہے اور کتنی خوبصورتی سے کی ہے۔فرماتے ہیں: یہی پاک چولہ ہے سکھوں کا تاج یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج یہی ہے کہ ٹوروں سے معمور ہے جو دور اِس سے اُس سے خُدا دور ہے ذرا سوچو سکھو ! یہ کیا چیز ہے؟ یہ اُس مرد کے تن کا تعویذ ہے یہ اُس بھگت کا رہ گیا اک نشاں نصیحت کی باتیں حقیقت کی جاں بھلا بعد چولے کے آے پر غرور وہ کیا کسر باقی ہے جس سے تو دُور تو ڈرتا ہے لوگوں سے اے بے ہنر خدا سے تجھے کیوں نہیں ہے خطر؟ یہ تحریر چولہ کی ہے اک زباں! سنو وہ زباں سے کرے کیا بیاں که دین خدا دینِ اسلام ہے جو ہو منکر اُس کا بد انجام ہے محمد وہ نبیوں کا سردار ہے کہ جس کا غدو مثل مُردار ہے ☆