ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 45 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 45

45 ادب المسيح پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اس پر ہراک نظر ہے بدر الدجی یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب وا میں ہے اس کی ثناء یہی ہے محبت الہی اور عشق رسول اکرم کے اساسی موضوعات پر ہمارے پیارے امام آخر زمان کا یہ کلام بھی سن لیں اور مشاہدہ کریں کہ ان موضوعات سے ان کا کیسا اتحاد جسم و جان ہے۔محبت الہی کے بیان میں فرماتے ہیں: شد ز دستے صیقل آئینه ام پر ز نور داستان شد سینه ام محبوب کے نور سے میرا سینہ بھر گیا میرے آئینہ کا صیقل اسی کے ہاتھ نے کیا پیکرم محمد پیکر یارِ ازل کار من شد کار دلدار ازل میرا وجود اُس یار ازلی کا وجود بن گیا اور میرا کام اُس دلدار قدیم کا کام ہو گیا بسکه جانم شد نہاں در یار من ہوئے یار آمد ازیں گلزار من چونکہ میری جان میرے یار کے اندر مخفی ہو گئی اس لیے یار کی خوشبو میرے گلزار سے آنے لگی نور حق داریم زیر چادرے از گریبانم برآمد دلبری ہماری چادر کے اندر خدا کا نور ہے۔وہ دلبر مرے گریبان میں سے نکلا أحمد آخر زمان نام من است آخریں جامے ہمیں جامِ من است احمد آخر زماں میرا نام ہے اور میرا جام ہی (دنیا کے لیے) آخری جام ہے اور عشق رسول اکرم کی کیفیت کو بھی مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں: ہم چنیں عشقم بروئے مصطفے دل پرد چوں مُرغ سوئے مُصطفے ایسا ہی عشق مجھے مصطفے کی ذات سے ہے میرا دل ایک پرندہ کی طرح مصطفے کی طرف اڑ کر جاتا ہے تا مرا دادند از حسنش خبر شد دلم از عشق او زیر و زبر جب سے مجھے اُس کے حسن کی خبر دی گئی ہے۔میرا دل اُس کے عشق میں بے قرار رہتا ہے محو روئے او شد است ایس روئے من ہوئے او آید ز بام و کوئ من یہ میرا چہرہ اُس کے چہرہ میں محو اور گم ہو گیا اور میرے مکان اور کوچہ سے اُسی کی خوشبو آ رہی ہے