ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 416 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 416

المسيح 416 پھر عمل پر بھی بدلہ دیتا ہے۔اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیتا ہے۔مَالِكِ يَوْمِ الدین ہر بدلہ اس کے ہاتھ میں ہے۔نیکی بدی سب کچھ اللہ تعالی ہی کے ہاتھ میں ہے پورا اور کامل موحد تب ہی ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کو مَالِكِ يَوْمِ الدِّين تسلیم کرتا ہے۔دیکھو حکام کے سامنے جا کر ان کو سب کچھ تسلیم کر لینا یہ گناہ ہے۔اور اس سے شرک لازم آتا ہے۔اس لحاظ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو حاکم بنایا ہے۔ان کی اطاعت ضروری ہے۔مگر ان کو خدا ہرگز نہ بناؤ۔انسان کا حق انسان کو اور خدا تعالیٰ کا حق خدا تعالیٰ کو دو۔پھر یہ کہو۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ الخ ہم کو سیدھی راہ دکھا۔یعنی ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیے اور وہ نبیوں صدیقوں شہیدوں اور صالحین کا گروہ ہے۔اس دعا میں ان تمام گروہوں کے فضل اور انعام کو مانگا گیا ہے۔ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب ہوا اور جو گمراہ ہوئے۔ایک اور مقام میں فرماتے ہیں : ( تفسیر حضرت اقدس زیر آیت) نماز کا مغز اور روح بھی دعا ہی ہے جو سورۃ فاتحہ میں ہمیں تعلیم دی گئی ہے۔جب ہم اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کہتے ہیں تو اس دُعا کے ذریعہ سے اُس نور کو اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے اُترتا اور دلوں کو یقین اور محبت سے منور کرتا۔ورمحبت سے منور کرتا ہی (تفسیر حضرت اقدس زیر آیت) اس مقام تک ہم نے خدا تعالیٰ کے فرمودات اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نائب کی راہنمائی کے تحت مناجات یعنی اللہ تعالیٰ کی جناب میں دعا کے منصب کو بیان کیا ہے۔ان فرمودات عالیہ میں یہ بیان ہوا ہے کہ اول۔دعا کی قبولیت خدا تعالیٰ کی ہستی پر دلیل ہے دوم۔خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔سوم۔سب سے اعلیٰ درجہ کی دعا جو خدا تعالیٰ نے ہمیں سکھائی ہے سورۃ الفاتحہ کی دعا ہے۔سورۃ الفاتحہ کی دعا کی عظمت و شان کے بیان میں ہم نے فرموداتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود علیہ السلام پیش کئے ہیں مگر اس مضمون میں ایک بات کا ذکر ( جو کہ ترتیب بیان کے اعتبار سے اس مقام پر ہی ہو سکتا تھا ) کرنا ادبی اسلوب بیان اور تأثیر دعا کے اعتبار سے بہت ضروری ہے گوگذشتہ کے فرمودات مرسلین کرام میں دعا کی تأثیر اور اہمیت کے بیان میں اشارہ اس کے اسلوب بیان کی اہمیت کا ذکر بھی شامل ہے مگر کیونکہ ہم