ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 400 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 400

المسيح فانیاں را جہانیاں نرسند 400 جانیاں را زبانیاں نرسند اس دنیا کے لوگ فانی لوگوں کو نہیں پہنچ سکتے اور زبانی مدعی سچے عاشقوں کو نہیں پہنچ سکتے اور فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو علمی خزانے اپنے احسان سے عطا کئے ہیں۔اور اس لیے دیئے ہیں کہ آپ تکبر سے دور ہو گئے ہیں۔اللهُ أَعْطَانِي حَدَائِقَ عِلْمِهِ لَوَلَا الْعِنَايَةُ كُنْتُ كَالسُّفَهَاءِ اللہ نے مجھے اپنے علم کے باغ عطا فرمائے ہیں۔اگر اللہ کی عنایت نہ ہوتی تو میں بھی بے وقوفوں کی طرح ہوتا إِنِّي دَعَوْتُ اللَّهَ رَبَّا مُحْسِنًا فَارَى عُيُونَ الْعِلْمِ بَعْدَ دُعَائِي میں نے اپنے اللہ رب محسن سے درخواست کی تو میری دعا کے بعد اس نے ( مجھے علم کے چشمے دکھا دئیے إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لَا يُعِزُّ بِنَخْوَةٍ إِنْ رُمتَ دَرَجَاتٍ فَكُنْ كَعَفَاءِ بے شک خدائے نگہبان تکبر پر عزت نہیں دیتا۔اگر تو درجات حاصل کرنا چاہتا ہے تو خاک کی طرح ہو جا خودی اور خودروی اللہ کو پسند نہیں۔بہت ہی خوبصورت انداز میں فرماتے ہیں۔جو مرتا ہے وہی زندوں میں جاوے جو جلتا ہے وہی مُردے چلاوے ہے دُور کا کب غیر کھاوے چلو اوپر کو وہ نیچے نہ آوے نہاں اندر نہاں ہے کون لاوے غریق عشق وہ موتی اُٹھاوے وہ دیکھے نیستی رحمت دکھاوے خودی اور خودروی کب اسکو بھاوے مجھے تُو نے یہ دولت اے خدا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي