ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 399 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 399

399 ادب المسيح همه فهم و نظر در پردہ ہائے کبر پوشیدند چناں خواہند ایں خمرے کہ پاکاں جام قربت را انہوں نے تکبر کے پردوں میں اپنی عقل و دانش کو چھپا دیا اور اس شراب کے ایسے خواہشمند ہیں جیسے پاک لوگ قرب الہی کے عربی زبان میں آپ حضرت کی تکبر سے دوری کو مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں: وَوَاللَّهِ إِنِّي مَا ادَّعَيْتُ تَعَلَّيًا وَابْغِي حَيَانًا مَّا يَلِيْهَا التَّكَبُرُ اور بخدا! میں نے تعلی کی راہ سے دعوی نہیں کیا۔اور میں ایسی زندگی چاہتا ہوں جس پر تکبر کا سایہ ہی نہ ہو وَقَدْ سَرَّنِي أَنْ لَّا يُشَارَ بِإِصْبَعِ إِلَيَّ وَ الْقَى مِثْلَ عَظْمٍ يُعَفِّرُ اور میری یہ خوشی رہی کہ میری طرف انگلی کے ساتھ اشارہ نہ کیا جاوے اور میں ایسا پھینک دیا جاؤں جیسا کہ ایک ہڈی خاک آلودہ فَلَمَّا أَجَزْنَا سَاحَةَ الْكِبْرِ كُلَّهَا أَتَانِي مِنَ الرَّحْمَنِ وَحْيٌ يُكَبِّرُ پس جبکہ ہم تکبر کے میدان سے بہت دور نکل گئے اور سب میدان طے کر لیا۔تب خدا کی وحی میرے پاس آئی جس نے مجھے بڑا بنا دیا۔وہ فارسی میں خود پسندی اور تکبر کو خدا سے دوری کا موجب قرار دیا ہے۔خود پسنداں بعقل خویش اسیر فارغ از حضرت علیم و قدیر خود پسند اور اپنی عقل کے اسیر ہیں اور خدائے علیم و قدیر سے بیگانہ ہیں آنکه خود بین و معجب افتاد است حضرت اقدسش کجا یاداست شخص جو خود پسند اور متکبر ہے خدائے پاک اُسے کہاں یاد ہے خوئے عشاق عجز هست و نیاز نشنیدیم عشق و کبر انباز عاشقوں کی عادت تو عجز و نیاز ہے ہم نے کبھی عشق اور تکبر کو ساتھ ساتھ نہیں پایا گر بجوئی سوار ایں رہ راست اندر آنجا بجو که گرد بخاست اگر تو اس سیدھے راستے کے سوار کی تلاش میں ہے۔تو وہاں ڈھونڈھ جہاں گرد اڑ رہی ہے اندر آنجا بجو کہ زور نماند خود نمائی و کبر و شور نماند اسے ایسی جگہ ڈھونڈ جہاں زور نہیں رہا۔شیخی نہیں رہی تکبر اور شور نہیں رہا