ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 401 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 401

401 ادب المسيح ترک آسائش و آرام اس عنوان میں بہت ہی خوبصورت بیان اردو میں سن لیں۔فرماتے ہیں: تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ دو کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو اُس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ دو لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو ورنہ خیال حضرت عزّت کو چھوڑ دو تلخی کی زندگی کو کرو صدق سے قبول تا تم پر ہو ملائکہ عرش کا نزول عربی میں فرماتے ہیں کہ عیش و آرام کی زندگی اصل دشمن ہے۔فرماتے ہیں: اطِعُ رَبَّكَ الْجَبَّارَ أَهْلَ الْأَوَامِرِ وَ خَفْ قَهْرَهُ وَ اتْرُكُ طَرِيقَ التَّجَاسُرِ اپنے رب کی ، جو جبار اور احکام دینے کا حقدار ہے ، اطاعت کر اور اس کے قہر سے ڈر اور بے جا دلیری کا طریق چھوڑ دے وَكَيْفَ عَلَى نَارِ النَّهَابِرِ تَصْبِرُ وَأَنتَ تَاذْى عِنْدَ حَرِّ الْهَوَاجِرِ اور تو جہنم کی آگ پر کیسے صبر کر سکے گا حالانکہ تو تو دو پہروں کی تپش سے بھی تکلیف محسوس کرتا ہے و حُبُّ الْهَوَى وَ اللَّهِ صِلُّ مُّدَمِرٌ كَمَلُمَسِ أَفْعَى نَاعِمٌ فِي النَّوَاظِرِ اور ہوا و ہوس کی محبت، خدا کی قسم ! ایک مہلک سانپ ہے جو سانپ کی کینچلی کی طرح بظاہر نرم دکھائی دیتی ہے اس مضمون میں فارسی زبان میں ایک عالیشان پر عظمت و شوکت کلام ہے۔اس میں ایک مصرعے کا ایک حصہ الہامی ہے۔کہ مے خواہد نگار من تهیدستانِ عشرت را