ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 370 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 370

ب المسيح 370 محبت الہی عربی اشعار میں عربی زبان میں محبت الہی کے اشعار کا انتخاب کرنے میں وہی مشکل ہے جو اردو اور فارسی اشعار میں تھی۔یعنی یہ کہ اس موضوع کے اشعار اتنی کثرت سے ہیں کہ ان میں سے چند ایک کا انتخاب مشکل ہے۔کوئی بھی موضوع کلام ہو چند اشعار کے بعد محبت الہی نقاب کشا ہو جاتی ہے۔یہی بات آپ حضرت فرما رہے ہیں: انْتَ الَّذِي قَدْ كَانَ مَقْصِدَ مُهْجَتِي فِي كُلِّ رَشْحِ الْقَلَمِ وَ الْإِمْلَاءِ ترجمہ: تو ہی تو میری جان کا مقصود تھا قلم کے ہر قطرہ ( روشنائی ) اور لکھائی ہوئی تحریر میں۔اس صورت میں ہم نے یہاں بھی کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر کلام کے نمونے پیش کئے جاسکیں۔عشق الہی میں اول ان اشعار کا مشاہدہ کریں۔انْتَ الْمُرَادُ وَ اَنْتَ مَطْلَبُ مُهْجَتِى وَ عَلَيْكَ كُلُّ تَوَكَّلِيْ وَ رَجَائِي تو ہی مراد ہے اور تو ہی مری روح کا مطلوب ہے اور تجھ پر ہی میرا سارا بھروسہ اور امید ہے۔أَعْطَيْتَنِي كَاسَ الْمَحَبَّةِ رَيْقَهَا فَشَرِبُـتُ رَوْحَــاءً عَلَى رَوْحَاءِ تو نے مجھے محبت کی بہترین ئے کا ساغر عطا کیا ہے تو میں نے جام پر جام پیا۔إِنِّي أَمُوتُ وَلَا يَمُوتُ مَحَبَّتِى يُدْرِي بِذِكْرِكَ فِي التُّرَابِ نِدَائِي میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔( قبر کی ) مٹی میں بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز پہچانی جائے گی۔مَا شَاهَدَتْ عَيْنِي كَمِثْلِكَ مُحْسِنًا يَا وَاسِعَ الْمَعْرُوفِ ذَا النَّعَمَاءِ میری آنکھ نے تجھ سا کوئی ) محسن نہیں دیکھا۔اے احسانات میں وسعت پیدا کرنے والے اور ائے نعمتوں والے أنتَ الَّذِى قَدْ كَانَ مَقْصِدَ مُهْجَتِي فِي كُلِّ رَشْحِ الْقَلَمِ وَ الْإِمْلَاءِ تو ہی تو میری جان کا مقصود تھا قلم کے ہر قطرہ ( روشنائی) اور لکھائی ہوئی تحریر میں۔لَمَّا رَأَيْتُ كَمَالَ لُطْفِكَ وَ النَّدَا ذَهَبَ الْبَلَاءُ فَمَا أُحِسُّ بَلَائِي جب میں نے تیرے لطف کا کمال اور بخششیں دیکھیں تو مصیبت دور ہوگئی اور (اب) میں اپنی مصیبت کو محسوس ہی نہیں کرتا۔