ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 303
303 ادب المسيح إِنَّا جُعِلْنَا كَالسُّيُوفِ فَنَدْمَعُ رَأْسَ اللَّـتَـامِ وَهَامَةَ الْأَعْدَاءِ ہم کو تلواروں کی طرح بنا دیا گیا ہے پس ہم کمینوں کے سر اور دشمنوں کی کھوپڑی پھوڑ دیتے ہیں اس مضمون میں مزید فرماتے ہیں۔وَلِدِينِهِ فِي جَذْرٍ قَلْبِي لَوْعَةٌ وَإِنَّ بَيَانِي عَنْ جَنَانِي يُخْبِرُ اور آپ کے دین کے لیے میرے دل کی گہرائیوں میں ایک تڑپ ہے اور یقیناً میرا بیان میرے دل کی حالت کی خبر دے رہا ہے وَرِثْتُ عُلُوْمَ الْمُصْطَفَى فَاخَذْتُهَا وَ كَيْفَ اَرُدُّ عَطَاءَ رَبِّي وَ أَفْجُرُ میں مصطفے کے علوم کا وارث ہوا سو میں نے ان کو لے لیا اور میں اپنے رب کی عطا کو کیسے رد کروں اور گنہگار بنوں وَكَيْفَ وَلِإِسْلَامِ قُمْتُ صَبَابَةٌ وَابْكِي لَهُ لَيْلًا نَّهَارًا وَّ أَضْجَرُ اور یہ ہو کیسے سکتا ہے حالانکہ اسلام کی تائید کے لئے میں ازراہ عشق کھڑا ہوں اور اسی کے لیے رات دن روتا ہوں اور کڑھتا ہوں وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَ عِنْدِي صُرَاحٌ مِثْلَ نَارٍ مُّسَمَّرُ اور میرے آنسو آنکھوں کے کونوں سے باہر آگئے اور میری چیخ و پکار بھڑ کائی ہوئی آگ کی طرح ہے دین اسلام کی حقیقی خوبی اور عظمت کے بیان میں فرماتے ہیں: وَ ذَلِكَ لِلدِّينِ الْقَوِيمِ كَرَامَةً إِذَا مَا تَبِعْتَ هُدَاهُ فالله يُؤْثِرُ اور یہ امر سچے دین کے لئے بطور کرامت کے ہے کہ جب تو اس کی ہدایت کی پیروی کرے تو اللہ ( تجھے ) برگزیدہ کردے گا وَيَشْغِفُكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ مَحَبَّةً وَيَأْخُذُ قَلْبَكَ حُبُّ حِبِّ وَّ يَأْطِرُ اور خدائے عزیز تجھ کو اپنی محبت سے شیفتہ کر دے گا اور محبوب کی محبت تیرے دل کو لے لے گی اور مائل کرلے گی فَطُوبَى لِمَنُ صَافِى صِرَاطَ مُحَمَّدٍ وَ كَمِثْلِ هَذَا النُّورِ مَابَانَ نَيِّرُ خوشی اس شخص کے لئے جس نے نہ دل سے محمدصلی اللہ علیہ سلم کی راہ کو چاہا اور اس نور کی مانند کوئی نور دینے والا ظاہر نہیں ہوا وَصَلْنَا إِلَى الْمَوْلَى بِهَذِي نَبِيِّنَا فَدَعُ مَا يَقُولُ الْكَافِرُ الْمَتَنَصِّرُ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے مولیٰ سے جاملے۔پس چھوڑ دے اس بات کو جو نصرانی کا فر کہتا ہے