ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 302 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 302

المسيح 302 دین اسلام کی زبوں حالی کے بیان میں فرماتے ہیں : عَلى جُدُرِ الْإِسْلَامِ نَزَلَتْ حَوَادِتْ وَذَاكَ بِسَيِّئَاتٍ تُذَاعُ وَ تُنْشَرُ اسلام کی دیواروں پر حوادث نازل ہو چکے ہیں اور یہ ان برائیوں کی وجہ سے جو عام ہو رہی ہیں اور پھیلائی جارہی ہیں وَ فِي كُلِّ طَرُفٍ نَارُ فِتَنِ تَأَجَّجَتْ وَفِي كُلَّ ذَنْبٍ قَدْ تَرَاءَى التَّقَعُرُ ہر طرف فتنوں کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر گناہ میں گہرائی دکھائی دے رہی ہے وَ مِنْ كُلَّ جِهَةٍ كُلُّ ذِئْبٍ وَ نَمْرَةٍ يَعِيْتُ بِوَتُبِ وَالْعَقَارِبُ تَابَرُ اور ہر طرف سے ہر بھیڑیا اور چیتا حملے کے ذریعہ تباہی ڈال رہا ہے اور بچھو کاٹ رہے ہیں وَعَيْنُ هِدَايَاتِ الْكِتَابِ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِيْنُ وَالْأَرَامُ يَمْشِي وَيَعْبُرُ اور کتاب اللہ کی ہدایتوں کا چشمہ گدلا ہو گیا ہے۔اس چشمے میں جنگلی گائیں اور ہرن چل اور گذر رہے ہیں تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ عَاصِفٍ وَ أَرْحَى سُدُولَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُكَذِرُ گمراہیاں شند ہوا کی طرح نظر آ رہی ہیں اور تاریکی پیدا کرنے والی رات نے گمراہی کے پردے لٹکا دیئے ہیں وَلِلدِّينِ أَطْلَالٌ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَدَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ اور دین کے صرف کھنڈرات باقی رہ گئے ہیں جنہیں میں افسردہ شخص کی طرح دیکھ رہا ہوں اور میرے آنسو اس کے محلات کی یاد میں بہ رہے ہیں أَرَى الْعَصْرَ مِنْ نَّوْمِ الْبَطَالَةِ نَائِمًا وَكُلُّ جَهُولِ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ میں زمانہ کو باطل پرستی کی نیند میں سویا ہوا دیکھ رہا ہوں اور ہر جاہل اپنی خواہشوں میں اترا رہا ہے حمایت دین کے لیے آپ کی تڑپ اور جوش کو مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں: نَسْعَى كَفِتْيَانِ بِدِينِ مُحَمَّدٍ لَسُنَا كَرَجُلٍ فَاقِدِ الْأَعْضَاءِ ہم جوانوں کی طرح دین محمد کے لئے کوشاں ہیں۔ہم ایسے آدمی کی طرح نہیں جو بے دست و پا ہو أَعْلَى الْمُهَيْمِنُ هِمَمَنَا فِي دِينِهِ نَبْنِي مَنَازِلَنَا عَلَى الْجَوْزَاءِ خدا ئے نگہبان نے ہماری ہمتوں کو دین کے بارے میں بلند کر دیا ہے۔ہم اپنی منزلیں برج جوزاء پر بنا رہے ہیں