ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 243 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 243

243 سب سے اعلیٰ تیری سرکار ہے سب سے اول ادب المسيح میرے ایمان مفصل کا یہی ہے مُجمل ہے تمنا کہ رہے نعت سے میرے خالی نہ میرا شعر نہ قطعہ نہ قصیده نه غزل یہ اشعار تو دستور ادب کے بیان میں آگئے ورنہ قصیدے کی صنف میں ابوطالب کے اس نعتیہ شعر کا کون مقابل ہو سکتا ہے۔وَأَبْيَضُ يُسْتَسْقَى الْعَمَامُ بِوَجْهِهِ تُمَالُ الْيَتَامَى عِصْمَةٌ لِلْارَامِل وہ روشن و تابناک چہرے والے جن کے صدقے میں بادلوں سے پانی مانگا جائے وہ قتیموں کے والی اور بیواؤں کی پناہ ہیں۔ابن ہشام کے حوالے سے ہے کہ مدینہ منورہ میں آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے بارش کے برسنے اور قحط کے آثار اُٹھنے پر آنحضرت فداہ ابی و امی نے فرمایا کہ اگر ابوطالب یہ دیکھتے تو بہت خوش ہوتے کسی نے پوچھا کہ کیا حضور کا اشارہ ان کے اس شعر کی طرف ہے۔تو آپ نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے۔اس طرز سے یہ شعر ان نعتیہ اشعار میں اول مقام پر فائز ہو گیا جس کی صداقت کو آپ حضرت نے قبول فرمایا ہے۔بیت کے انداز میں حضرت مسیح موعود کا شعر مشاہدہ کریں۔زعشاق فرقان و پیغمبریم بدین آمدیم و بدین بگذریم ہم قرآن اور رسول اکرم کے عاشق ہیں اسی کے ساتھ آئے ہیں اور اُسی کے ساتھ جائیں گے اس تسلسل میں خاکسار اپنی محترم مکرم اور پیاری پھوپھی حضرت نواب مبارکہ بیگم ( جو حضرت اقدس علیہ السلام کی دختر نیک اختر تھیں) کی عظیم الشان اور نادر نعت رسول کا یہ ٹیپ کا شعر فراموش نہیں کر سکتا فرماتی ہیں۔بھیج درود اُس محسن پر تو دن میں سوسو بار پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار (مصرع ثانی الہام حضرت اقدس ہے ) میں اس شعر کو ایک مکمل نعت رسول اکرم کے طور پر شمار کرتا ہوں اس کا اول مصرع خدا تعالیٰ کے فرمان صلو علیہ وسلموا تسلیما کا بے انتہا ء خوبصورت ترجمہ ہے اور دوسرا مصرع بھی اپنے حسن و خوبی کے اعتبار سے آپ حضرت کے روحانی منصب کی بہترین تعبیر ہے۔جو خدا تعالیٰ نے خود فرمائی ہے۔اب جبکہ آپ حضرت کی دختر