ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 244 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 244

ب المسيح 244 نیک اختر کا ذکر چل نکلا ہے تو میرے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ میں ان کی ادبی شان کے بیان میں کچھ کہے بغیر آگے نکل جاؤں۔ایام جاہلیہ کے کسی شاعر نے بہت خوب کہا: وَمِنْ مَذْهَبِى حُبُّ الدِّيارِ لَا هُلِهَا و للناس في ما يعشقون مذاهب میرے مذہب میں محبوب کی محبت میں اس کے گھر سے محبت کرنا لازم ہے اور لوگوں کے اپنے عشق کے مذاہب مختلف ہوتے ہیں۔اردو زبان کی اقدار ادبی اور اسالیب شعر کی روشنی میں آپ کا کلام ان تمام ادبی محاسن کا حامل ہے جو اساتذہ اردو شعر نے مقرر کئے ہیں بلکہ ان کا ہم پلہ ہے اور اگر موضوعات کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یقینا ان سب پر فائق ہے۔ایسا ہونا ضروری بھی تھا کیونکہ آپ نے حضرت مسیح موعود کی گود میں بیٹھ کر ادب حاصل کیا تھا اور اُسی درس گاہ میں ادب کے حقیقی موضوعات کی تعلیم پائی تھی نعت رسول میں آپ کا سلام اور درود ایسا ہے کہ دل میں اترتا جائے پاکیزہ بات اور خوبصورت بیان ہے صَلِّ عَلَى نَبِيِّنَا۔صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٌ کے عنوان سے جو نعت پیش کی ہے وہ دنیائے نعت کے شاہکاروں میں سب سے اول رکھی جاسکتی ہے خاص طور پر ہر بند کا اوّل کا مصرعہ تو حسن دلبر کی میں بے نظیر ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مناقب میں فرماتی ہیں اسوۂ پاک خلق ربانی منتہائے صَلِّ عَلَى نَبِيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٌ اور فرماتی ہیں عکس یزدانی منتہائے صَلَّ عَلَى نَبِيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ اور کہتی ہیں منبع جود و فضل ربانی منتہائے کمال انسانی کمال انسانی کمال انسانی صَلِّ عَلَى نَبِيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ اور آخر پر سلام عرض کرنے میں تو صیف و منقبت کو ایسی محبت سے پیش کرتی ہیں کہ دریائے حسن کلام اور محسن معافی بہنے لگتا ہے۔اور ٹیپ کے شعر میں کہتی ہیں میر عالم طبیب روحانی منتہائے صَلِّ عَلَى نَبِيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٌ انسانی کمال