ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 147 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 147

147 ادب المسيح صَارَتْ بِلَادُ الدِّيْنِ مِنْ جَدْبِ عَتَا أَقْوى وَ أَقْفَرُ بَعْدَ رَوْضٍ تَعْلَمُ دین کی ولایت بباعث قحط کے، جو غالب آ گیا، خالی ہو گئی بعد اس کے جو وہ ایک باغ کی طرح تھی۔هَلْ بَقِيَ قَوْمٌ خَادِمُونَ لِدِيْنِنَا أَمْ هَلْ رَأَيْتَ الذِيْنَ كَيْفَ يُحَطَّمُ کیا کوئی قوم باقی ہے جو ہمارے دین کی خدمت کرے اور کیا تو نے نہیں دیکھا کہ دین کوکس طرح مسمار کیا جاتا ہے۔فَاللَّهُ أَرْسَلَنِي لِاحْيِيَ دِيْنَهُ حَق فَهَلْ مِنْ رَاشِدِ يَسْتَسْلِمُ سوخدا نے مجھے بھیجا تا کہ میں اس کے دین کو زندہ کروں یہ سچ ہے۔پس کیا کوئی ہے جو اطاعت کرے۔حضرت کے دعوای مجددیت اور جو علم قرآن آپ کو عطا ہوا ہے اس کو مشاہدہ کریں۔وَ طُوبَى لِإِنْسَانِ تَيَقَّظَ وَ انْتَهَى وَخَافَ يَدَ الْمَوْلَى وَ سَيْفًا يُتَعْجِرُ اور خوشی ہے اس انسان کے لیے جو بیدار ہو اور رک گیا اور مولیٰ کے ہاتھ سے ڈرا اور اس تلوار سے بھی جو خون بہاتی ہے۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي جِئْتُ مِنْهُ مُجَدِّدًا بِوَقْتِ أَضَلَّ النَّاسَ غُوْلٌ مُّسَخّرُ اور خدا کی قسم ! یقیناً میں اس کی طرف سے مجدد ہو کر آیا ہوں ایسے وقت میں کہ قابو کر لینے والے دیو نے لوگوں کو گمراہ کر دیا تھا۔وَعَلَّمَنِي رَبِّى عُلُوْمَ كِتَابِهِ وَ أُعْطِيْتُ مِمَّا كَانَ يُخْفَى وَيُسْتَرُ مجھے میرے رب نے اپنی کتاب کے علوم سکھائے اور مجھے وہ علم دیا گیا جو مخفی اور مستور تھا۔وَأَسْرَارُ قُرْآنٍ مَّجِيْدِ تَبَيَّنَتْ عَلَيَّ وَيَسَّرَ لِيْ عَلِيْمٌ مُّيَسِرُ اور قرآن مجید کے بھید مجھ پر ظاہر ہو گئے۔آسانی پیدا کرنے والے خدائے علیم نے میرے لیے آسانی پیدا کر دی۔كَانَّ الْعَذَارَى بِالْوُجُوْهِ الْمُنِيْرَةِ خَرَجْنَ مِنَ الْكَهْفِ الَّذِي هُوَ مُقْعَرُ گویا کہ کنواری عورتیں چمکتے ہوئے چہروں کے ساتھ نکل پڑیں اس غار سے جو گہری تھی آپ جناب دعوا کی مہدیت کو بیان کرتے ہیں۔يَا مُكْفِرِى أَهْلِ السَّعَادَةِ وَ الْهُدَى الْيَوْمَ أَنْزِلْتُمْ بِدَارِ هَوَان اے وے لوگو جو اہل سعادت کو کافر ٹھہراتے ہو! آج تم ذلت کے گھر میں اتارے گئے تُوْبُوْا مِنَ الْهَفَوَاتِ يُغْفَرْ ذَنْبُكُمْ وَاللَّهُ بَر وَاسِعُ الغُفْرَان اپنی لغزشوں سے تو بہ کرو تا تمہارے گناہ بخشے جاویں۔اور خدا تعالیٰ نکوکار، وسیع المغفرت ہے