ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 146 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 146

المسيح 146 اس مرحلے پر اس مضمون کے دستور کے مطابق ہم چند اشعار ابلاغ رسالت کے عنوان کے تحت پیش کرتے ہیں۔عربی میں ابلاغ رسالت کے عنوان سے ذیل کے اشعار گذشتہ میں پیش کیے جاچکے ہیں مگر دل چاہتا ہے کہ اس عنوان کے تحت اول مقام پر ان کو دوبارہ پیش کروں بہت ہی موثر اور پُر شوکت کلام ہے۔بِمُطَّلِعٍ عَلَى أَسْرَارِ بَالِيُّ بِعَالِمِ غَيْبِتِي فِي كُلِّ حَالِيُّ قسم اس ذات کی جو میرے دل کے بھیدوں سے آگاہ ہے اور قسم اس ذات کی جو ہر حال میں میرے سینے کے راز سے واقف ہے۔بِوَجْهِ قَدْ رَأَى أَعْشَارَ قَلْبِي بِمُسْتَمِعٍ بِصَرُحِي فِي اللَّيَالِي قسم ہے اس ذات کی جو میرے دل کے تمام گوشوں سے واقف ہے اور قسم اس ذات کی جو راتوں کو میری آہ وزاری کو سننے والا ہے۔لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ كَرِيمٍ رَحِيمٍ عِندَ طُوفَانِ الضَّلَالِ بے شک میں رب کریم رحیم کی طرف سے طوفان ضلالت کے وقت بھیجا گیا ہوں وَقَدْ أُعْطِيتُ بُرْهَانًا كَرُمْحٍ وَثَقَّفْنَاهُ تَنْقِيْفَ الْعَوَالِي اور مجھ کو نیزے جیسی ( تیز) برہان دی گئی ہے اور برہان کو ہم نے ہر کبھی سے پاک کر دیا ہے جس طرح کہ نیزوں کو سیدھا کیا جاتا ہے۔فَلَا تَقْفُ الظُّنُوْنَ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ خَفْ أَخْذَ الْمُحَاسِبِ ذِي الْجَلَالِ پس تو نادانی سے بے بنیاد باتوں کے پیچھے نہ لگ اور صاحب جلال، حساب لینے والے کی گرفت سے ڈر آپ حضرت کے مصلح ربانی ہونے کے اعتبار سے آپ کے روحانی حسن و جمال کا بیان بھی سُن لیں: إِنِّي صَدُوْقَ مُصْلِحْ مُتَرَدِّمُ سَمٌ مُعَادَاتِي وَسِلْمِي أَسْلَمُ میں صادق اور مصلح ہوں اور میری دشمنی زہر اور میری صلح سلامتی ہے إِنِّي أَنَا الْبُسْتَانُ بُسْتَانُ الْهُدَى تَأْتِي إِلَى العَيْنُ لَا تَتَصَرَّمُ میں باغ ہدایت ہوں۔میری طرف وہ چشمہ آتا ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوتا رُوْحِيْ لِتَقْدِيسِ الْعَلِيِّ حَمَامَةٌ اَوْ عَنْدَلِيبٌ غَارِدٌ مُتَرَبِّمُ میری روح خدا کی تقدیس کے لیے ایک کبوتر ہے یا بلبل ہے جو خوش آوازی سے بول رہی ہے مَا جِئْتُكُمْ فِي غَيْرِ وَقْتٍ عَابِيًّا قَدْ جِئْتُكُمْ وَالْوَقْتُ لَيْلٌ مُظْلِمُ میں تمہارے پاس بے وقت نہیں آیا۔میں اس وقت آیا کہ ایک اندھیری رات تھی