ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 148 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 148

المسيح 148 قَدْ جَاءَ مَهْدِيْكُمْ وَ ظَهَرَتْ آيَةٌ فَاسْعَوْا بِصِدْقِ الْقَلْبِ يَا فِتْيَانِي تمہارا مہدی آگیا اور نشان ظاہر ہو گیا۔سواے میرے جوانو! دلی صدق سے کوشش کرو۔اور آخر پر ابلاغ رسالت کے حکم کی بجا آوری کے ثبوت میں فرماتے ہیں: وَ إِنَّ هِدَايَةَ الْفُرْقَانِ دِيْنِيْ وَادْعُوْكُمْ إِلَى نَهْجِ السَّدَادِ اور بے شک قرآن کی ہدایت ہی میرا دین ہے اور میں تمہیں بھی درست راستے کی طرف بلاتا ہوں۔وَإِمَّا شِئْتَ فَاجْلِسْ فِي الْأَعَادِي فَقُمْ إِنْ شِئْتَ كَالْاحْبَابِ طَوْعًا اگر تو چاہے تو دوستوں کی طرح (اپنی) خوشی سے اٹھ اور اگر چاہے تو تو دشمنوں میں بیٹھا رہ۔وَبَارَزنَا، فَيَا قَوْمِي بَدَادِ وَقَدْ بَارَى الْعَدُوُّ بِعَزْمِ حَرْبِ اور بے شک دشمن لڑائی کے ارادے سے سامنے آ گیا اور ہم بھی مقابلے میں نکل کھڑے ہیں۔پس اے میری قوم! میرے مدِ مقابل کو سامنے لا۔فَقَدْ بَلَّغْتُ فَرْضِيْ بِالْوَدَادِ وَكَانَ نَصِيْحَةٌ لِلَّهِ فَرْضِيْ اور خدا کے لیے نصیحت کرنا میرا فرض تھا اور میں نے اپنا فرض دوستانہ جذبات کے ساتھ پورا کر دیا ہے۔میری خواہش ہے کہ اس مضمون کے اختتام پر اس موضوع کو مزید تقویت دینے کے لیے چند دیگر عنوانات کے تحت بھی امثال پیش کروں جہاں پر آپ حضرت نے تینوں زبانوں کے مختلف اور متنوع اسالیب کی پاسداری کرتے ہوئے کلام تخلیق کیا ہے۔تا کہ ایسا ہو کہ ایک ہی مقام پر مختصرا آپ حضرت کی قدرت کلام کا نمونہ پیش ہو جائے۔اسی غرض کے لیے ہم نے آپ حضرت کے محرکات تخلیق ادب کے موضوع کے تحت دوعنوانات کا انتخاب کیا ہے۔اول: محبت الهی دوم: محبت قرآن کریم اول عنوان کے تحت اردو میں بہت دلفریب انداز میں فرماتے ہیں جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہو گیا شکر اللہ مل گیا ہم کو وہ لعل بے بدل آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا کیا ہوا گر قوم کا دل سنگِ خارا ہو گیا يَعْلَمُ الله کہ بکس نیست غبارے مارا فارسی زبان میں آپ کا حسن کلام مشاہدہ کریں۔فرماتے ہیں: خاکساریم و سخن از ره غربت گویم ہم خاکسار ہیں۔غریبانہ طور پر کلام کرتے ہیں اللہ جانتا ہے کہ ہمیں کسی سے عناد نہیں۔