آداب حیات

by Other Authors

Page 201 of 287

آداب حیات — Page 201

۲۰۱ خوش خلقی سے پیش آنا بہت بڑی نیکی ہے اور جنت کے حصول کا ذریعہ ہے حضور فرماتے تھے ہیں جنت کی بلندی میں اس شخص کے لئے ایک گھر کا زیر تھے کی لئے لیتا ہوں جو اپنے خلق کو خوش نما بنائے ر ابو داؤد کتاب الادب باب فی حسن الخلق) حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ مومن خوش خلقی سے روزہ دار قیام کرنے والے کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔ابوداود کتاب الادب باب فی حسن الخلق) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ملتے وقت ہمیشہ پہلے خود سلام کیا کرتے۔آپ نہایت خوش اخلاق تھے۔اگر کوئی شخص مجھک کر آپ کے کان میں کچھ بات کہتا تو اس وقت تک اس کی طرف سے رُخ نہ پھیر تے جب تک وہ خود منہ نہ ہٹائے۔این ماحبه ابواب الادب باب اکرام الرحيل جلیسه) حضرت جریر بن عبد اللہ وہ خوش نصیب صحابی تھے جن کو دیکھ کر آپ محبت سے مسکرا دیا کرتے تھے۔ان کا بیان ہے کہ کبھی ایسا نہ ہوا کہ میں خدمت اقدس میں حاضر ہوا ہوں۔اور آپ نے مسکرانہ دیا ہو۔(صحیح مسلم ر مناقب جریر بن عبد اللها ۱۴۔ملاقات کے وقت مصافحہ اور معانقہ کرنا بھی سنت نبوی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وستم کا معمول تھا کہ جب کسی سے ہاتھ ملاتے تو جب تک وہ خود نہ چھوڑ دے اس کا ہاتھ نہ چھوڑتے تھے۔ر ابن ماجه ابواب الادب باب اکرام الرجل جليسه) ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی کریم نے تشہد سکھایا اور میرا ہا تھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا، ابخاری کتاب الاستیذان باب المصافحه)