آداب حیات

by Other Authors

Page 272 of 287

آداب حیات — Page 272

۲۷۲ سفر کے آداب اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کے لقب سے سرفرانہ کیا۔اور اسے ان گنت نعمتوں سے نوازا۔اُس نے انسان کے سفر کو آسان کرنے کے لئے سواری دنیا کی۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔وَالَّذِي خَلَقَ الأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ تَكُو مِنَ الْفُلْكِ وَالاَنْعَامِ مَا تَرَكَبُونَ۔(سورة الزخرف : ۱۳) اس نے تمہارے لئے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے ہیں۔اور اُس نے تمہارے لئے کشتیاں بنائیں اور چوپائے پیدا کئے۔جن پر تم سوار ہوتے ہو۔دینی و دنیاوی نعماد سے متمتع ہونے کے لئے انسان سفر اختیار کرتا ہے اور بسا اوقات وہ سیر و تفریح اور عبرت اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے بھی سفر کرتا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے۔سِيرُوا فِي الأَرضِ (سورة ال عمران : (۱۳۸) (النحل : (۳۷) (النمل (۷۰) (الانعام :۱۲) (العنکبوت : (۲۱) (المردوم ۴۳۰) کہ تم زمین میں گھو مو پھیرو۔آئے قرآنی ارشادات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے استفادہ سے راہ پاتے ہوئے سفر کے آداب سیکھیں۔کوشش کی جائے کہ سفر دن کے پہلے پہر میں کیا جائے۔