میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 87 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 87

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) بارڈر پر قادیان سے احباب جنازہ لینے کے لیے آئے ہوئے تھے۔12 فروری کو حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد نے اپنے اس درویش بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ دارلامان کی مقدس مٹی میں حضرت اقدس مسیح موعود کے قدموں میں آسودہ خاک ہو گئے۔آپ کا وصیت نمبر 3061 تھا۔آپ 1/3 کے موصی تھے۔قطعہ نمبر الف میں مدفون ہیں۔تمہیں سلام و دعا ہے نصیب صبح و مسا جوار مرقد شاہ زماں میں رہتے ہو اخبار بدر میں اعلان م فسوس ! مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب دیانت درویش وفات پاگئے۔قادیان تبلیغ (فروری۔۔۔آج ہی لاہور سے بذریعہ ٹیلی گرام یہ انتہائی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی کہ مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب دیانت در ویش عرصہ قریباً آٹھ نو ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد کل 7/2/80 بروز جمعرات بعمر تقریباً 76 سال وفات پا کر اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔لاہور سے مرحوم کا جنازہ 11-2-80 کو براستہ واہگہ بارڈر قادیان لایا جا رہا ہے۔مکرم عبدالرحیم دیانت مرحوم حضرت اقدس مسیح موعود کے رفیق محترم حضرت میاں فضل محمد صاحب متوطن ہر سیاں ضلع گورداسپور بعدہ مہاجر قادیان کے فرزند تھے ملکی تقسیم سے بہت عرصہ قبل مکرم بھائی جی مرحوم نے قادیان میں مٹھائی ،سوڈا واٹر ، اور برف وغیرہ 87