میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 86
شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر بھرے انداز میں ایک درویش قادیان کو پیار کیا۔جلسے کے مہمانوں سے مل کر خوش ہوئے۔بھائی جان مجید کی بیٹی عزیزہ راشدہ کی شادی میں شمولیت کی۔زمانے کے بچھڑے ہوئے عزیزوں سے ملنے کے غیر معمولی سامان ہوئے۔نہ جانے آپ نے کس درد سے دعائیں کی ہوں گی جو اس طرح پوری ہو ئیں۔ابا جان کی عام صحت تو ٹھیک تھی مگر کمزوری بہت بڑھ گئی تھی چچا جان صالح محمد صاحب اور چاجان عبداللہ صاحب بھی دیکھنے آئے۔بھائی بہنوں کے سب موجود بچوں نے خدمت کی اور دعائیں لیں۔بھابی منصورہ صاحبہ کو بھی خدمت کا موقع ملا۔6 فروری کی رات سب ابا جان کے قریب بیٹھے تھے کہ چراغ زندگی کی کو مدھم پڑنے لگی دھیمی آواز میں بات کر رہے تھے پھر آہستہ آہستہ سانس ہلکا ہونے لگا اور پھر یہ ڈوری بھی ٹوٹ گئی۔دارالامان سے ہمارے گرد دعاؤں کے حصار بنائے رکھنے والا وجود ہمارے ابا جی ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے اور اُس خالق حقیقی سے جاملے جو سب سے پیارا بُلانے والا ہے۔انا للہ و انا اليه راجعون۔حضرت خلیفتہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے حاضر جنازہ پڑھایا۔آخری خواہش، کہ قادیان میں دفن ہونا ہے، غیر معمولی رنگ میں پوری ہوئی۔آپا لطیف اور سب عزیز جنازہ لے کر لاہور پہنچے پھوپھی زاد بھائی مکرم فاروق احمد صاحب نے بہت تعاون کیا ہم نے لاہور جا کر آخری دیدار کیا دارالذکر میں نماز جنازہ پڑھائی گئی جسد خاکی کو لے کر بارڈر کر اس کرنے سے پہلے کئی مشکل مراحل سے گزرنا تھا جو بخیر وخوبی انجام پائے۔86