میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 17 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 17

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) پھر کھانا پیش کیا اور ساتھ ساتھ اپنی خوشی کا راز بھی بتایا کہ آج کے خطبہ سے میں بے حد خوش ہوئی کہ آپ نے ہمارے لئے پہلے سے صحابہ کرام حضرت مسیح موعود سے ملنے کا انتظام کر رکھا ہے۔میں نے بتایا کہ میں بھی خطبہ سن کر ย بہت خوش ہو رہا تھا۔یہ تھیں ہماری خوشیاں کہ خلیفتہ اسیح " کے ارشاد سے پہلے تعمیل ارشاد کی توفیق مل رہی تھی۔" امی جان کی دینداری کا ایک اور واقعہ ابا جان نے تحریر کیا: اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری بیوی سکینت وراحت کا بے مثل نمونہ ہے۔ان گنت واقعات میں سے ایک تحریر کرتا ہوں۔باسط چھوٹا تھا۔آموں کا موسم تھا۔پٹھان کوٹ کے اچھے آم سرکنڈوں کی چوکور ٹوکریوں میں بکا کرتے تھے اُسے کھاری کہتے تھے ستے زمانے تھے ایک کھاری سے ہیں سے پینتیس سیر تک آم نکلتے تھے قیمت صرف دو اڑھائی روپے ہوتی۔کھاری منڈی والوں کو واپس کر دیتے۔ایک دفعہ کھاری خرید کر لایا تو آم بہت مزے دار تھے باسط چھوٹا تھا کھاری پر بیٹھ گیا اور آم کھانے لگا۔اچھے لگے تو کچھ زیادہ ہی کھا گیا۔پیٹ خراب ہو گیا پیچیش لگ گئی بے حد تکلیف تھی اُس کے لمبا کر کے 'ہائے اللہ کہنے سے دل دہل جاتا۔بہت علاج ہوا مگر فائدہ نہ ہو رہا تھا اُدھر میرے وقف برائے دعوت الی اللہ کے دن قریب آ رہے تھے میں نے ایک ماہ وقف کیا ہوا تھا اور مکیریاں جانا تھا۔بچہ بہت بیمار 17