میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 18 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 18

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) تھا اس لئے میرے جانے میں تاخیر ہونے لگی۔ایک دن اس کی والدہ نے بڑے صبر اور توکل سے کام لیتے ہوئے کہا: لطیف کے ابا جب تک آپ گھر سے باہر نہ جائیں گے بچہ تندرست نہ ہو گا۔آپ نے خدا کے راستے پر جانا ہے اس کو خدا کے حوالے کر دیں انشاء اللہ بچے کواللہ تعالیٰ صحت دے گا۔یہ بات دل پر تیر کی طرح لگی رات کا وقت تھا صبح ہوتے ہی مکیریاں اپنے وقف کے لئے روانہ ہو گیا۔چار دن کے بعد خط ملا کے بچہ آپ کے گھر سے جانے کے بعد ٹھیک ہونا شروع ہو گیا تھا۔اب بالکل ٹھیک ہے۔اُس حکیم مطلق نے میری اہلیہ کے توکل کی لاج رکھ لی۔اللہ تعالیٰ کے پیار کے ایسے پیارے سلوک سے میری زندگی بھری پڑی ہے۔الحمد للہ “ اب ایک واقعہ صاحبزادی امتہ الرشید بیگم بنت حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا تحریر کیا ہوا پیش کرتی ہوں جو امی جان کو قادیان کے زمانے سے جانتی ہیں: بھائی عبد الرحیم صاحب در ویش مرحوم کی بیگم صاحبہ نہایت ہی دین دار نیک اور پر خلوص خاتون تھیں۔بہت ہی محبت کرنے والی، بہت ہی کم گو تھیں لیکن جب ملتیں مُسکراتے ہوئے چہرے سے ملتیں۔عجیب سی معصومیت تھی اُن کے چہرے پر جو میں کبھی نہیں بھول سکتی مجھے تو زیادہ تر قادیان میں ہی اُن سے ملنے کا موقع ملا کیونکہ جمعہ کی نماز کا مستورات کا 18