عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 20
ملا اُس کے قیام کے پہلے روز ہی سے اس کو اپنے انسانیت سوز فتاوی، مغلظات اور لرزه نیز تکالیف کا نشانہ بناتے آرہے ہیں۔دوم۔۔امت محمدیہ کے اکابر صلحاء جنہوں نے مسیح محمدی پر علماء زمانہ کے فتاوی تکفیر کی پیشگوئیاں کی تھیں وہ بلا شک وشبہ پوری ہو چکی ہیں، جو اس بات کا بھاری ثبوت ہے کہ یہ بزرگ واقعی خدا کے برگزیدہ بندے اور اہل اللہ تھے۔سوم :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظیم الشان پیشگوئی بھی منصہ شہود پر آچکی ہے کہ عَلَمَاءُ هُوَ شَرٌّ مَنْ تَحْتَ أَديمِ السَّمَاءِ مِنْ عِنْدِهِمْ تخرُجُ الْفِتَنُ وَفِيْهِمْ تَعُودُ و مشکوة شریف کتاب العلم فصل ثالث صفحه ۳۸ ) ( ایک زمانہ آئے گا کہ " علماء اس امت کے آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔انہیں سے نتھنے نکلیں گے اور انہی میں لوٹ جائیں گے۔مطلب یہ کہ تمام فتنوں کا سرچشمہ اور منبع وہی ہوں گے۔- قرآن مجید میں بار بار اور تاکیدی ارشاد موجود ہے من لم يحكم بما انزل الله فاولك هم الكافرون - من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الظالمون ـ من لم يحكم بما انزل الله فاولئك هم الفاسقون۔(المائده ۴۵ - ۴۸) جو لوگ اس (کلام) کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے فیصلہ نہ کریں تو وہ ہی (حقیقی ، کافر ہیں۔جو لوگ اس کلام کے مطابق فیصلہ نہ کریں جو اللہ نے نازل کیا ہے تو وہی (حقیقی ) ظالم ہیں۔جو لوگ اس (کلام ) کے مطابق فیصلہ نہ کریں جو اللہ نے اتارا ہے تو وہی (پکے ) باغی ہیں۔خدا تعالیٰ کے اس صریح اور واضح حکم کے باوجود پاکستان کے کافرگر ملاؤں نے کتاب اللہ کی بجائے اسمبلی سے احمدیوں کے بارہ میں فیصلہ دلوانے کی عالمی سانہ ش کی جو اُن کے لئے شرم