عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق

by Other Authors

Page 21 of 27

عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 21

۲۱ کے مارے ڈوب کر مر جانے کا مقام ہے۔ناروے کے خطیب ملت" صاحب نے بھی رسالہ ترجمان اسلام" میں بڑے فخر اور ناز و نخرے سے بار بار اس اسمبلی کا ذکر فرمایا ہے گویا یہ کوئی آسمانی وحی کا مرکز ہے۔ہ ہاں یہ وہی اسمبلی ہے جس کے سیاسی اور مذہبی لیڈروں کی نسبت امیر جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ صاحب مودودی نے فیصلہ صادر فرمایا تھا کہ اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں کی مختلف جماعتیں اسلام کے نام سے کام کر رہی ہیں مگر فی الواقع اسلام کے معیار پر ان کے نظریات مقاصد اور کارناموں کو پر کھا جائے تو سب کی سب جنس کا سر نکلیں گی خواہ مغربی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر ہوں یا علماء دین ومفتیان شرع مبین۔دونوں قسم کے رہنما اپنے نظریہ اور اپنی پالیسی کے لحاظ سے یکساں گم کردہ راہ ہیں۔دونوں حق سے ہٹ کر تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں۔۔۔۔ان میں سے کسی کی نظر بھی مسلمان کی نظر نہیں۔اُولئك الذين كفروا بآيات ربهم - ذالك جزاء هم جهنم بما كفروا واتخذوا آیاتی و رسلی هزواء (سیاسی کشمکش حصہ سوم مث ) ہ یہ وہی اسمبلی ہے جس کو سرکاری اور غیر سرکاری ملاؤں کی محبوب ضیاء حکومت قرطاس اسود میں بدمعاشوں اور غنڈوں اور زانیوں اور شرابیوں اور لوطیوں کی اسمبلی ثابت کر چکے ہیں۔ہ یہ وہی اسمبلی ہے جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عملاً یہ اعلان کیا کہ آنحضرت نے تہتر فرقوں میں سے ایک کو ناجی اور صحیح مسلمان فرقہ بتلایا تھا۔مشکواۃ) مگر یہ فیصلہ معاذ اللہ غلط ہے۔بہتر فرقے کے مسلمان مگر ایک فرقہ کا فر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔• اہل پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کی ملت اسلامیہ یہ پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ حکومت پاکستان احمدیوں کی مخالفت میں کروڑوں روپے جو عوام کے خون پسینہ کی کمائی ہے کیوں بے دردی سے پانی کی طرح بہا رہی ہے۔وہ مسلمانوں کا خون چوسنے اور اسلام اور مسلمانوں کو غیر مسلم دنیا میں