آخری اتمام حُجّت — Page 4
۔۔میرے لڑکوں پر تباہی نازل کرے اور جھوٹ کی مزاد سے آمین۔ولعنة اللہ علی الکاذبین قادیان کے آریہ اور ہم ایسی ہی لالہ سر میت آریہ کو قسم کھانے کی دعوت دی اور ملا وامل کے متعلق بھی لکھا:۔ایسا ہی طلا وائل کو چاہیئے کہ چند روزہ دنیا سے محبت نہ کرے اور اگر بیانات سے انکاری ہے تو میری طرح قسم کھا دے کہ یہ سب افترا ہے۔اگر یہ باتیں سچ ہیں تو ایک سال کے اندر میرے پرا در میری تمام اولاد پر خدا کا عذاب نازل ہو آمین ولعنة اللہ علی الکاذبین قادیان کے آریہ اور ہم مش۳ ) اس کتاب کے شائع ہونے پر شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر احکیم نے اس رسالہ کی ایک کاپی مولوی ثناء اللہ صاحب کو بھیج کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بالمقابل قسم کھانے کی تجویز پیش کی اور لکھا کہ : " اب ثناء اللہ نے بھی کوئی نشان صداقت بطور خارق عادت نہیں دیکھا تو وہ بھی قسم کھا کر پر کھے ہے۔نا معلوم ہو کہ خدا کس کی حمائت کرتا ہے اور کس کو سیا کرتا ہے ؟ اخبار الحكم ، ا مارچ اصلا کالم ۲) اس تجویز پر مولوی ثناء اللہ صاحب نے ایک نا مناسب اور غیر سنجیدہ عنوان قادیانی گپ کے تحت لکھا:۔ہم تمہارے کرشن کی کذب بیانی پر قسم کھانے کو طیار ہیں آؤ جس جگہ چاہو ہم سے سم دلو لو مگر پہلے یہ شائع کر دو کہ اس قسم کا نتیجہ کیا ہوگا۔ہم حلفیہ کہ دیں گے کہ مرزا غلام احمد قا دیانی کو ہم خدا کی طرف سے مامور نہیں جانتے۔بلکہ اعلیٰ درجہ کا جھوٹا ، مکار اور فریبی ہے اور اس کی کوئی پیشنگوئی خدائی الہام نہیں ہے " اور پھر مباہلہ کے لیے للکارتے ہوئے لکھا :- مرزائیو اگر سچے ہو تو آو اور اپنے گرد کو ساتھ لاؤ۔وہی میدان عبید گاہ تیار ہے جہاں تم ایک زمانہ میں صوفی عبد الحق غزنوی سے مباہلہ کر کے آسمانی ذلت اٹھا چکے ہو، امرتسر میں نہیں تو بٹالہ میں آؤ۔سب کے سامنے کا روائی ہو گی مگر اس نتیجہ کی تفصیل اور تشریح کرشن جی سے پہلے کرا دو اور انہیں ہمارے سامنے لاؤ جس نے ہمیں رسالہ انجام آتھم میں مباہلہ کے لیے دعوت دی ہوئی ہے؟ ر اخبار المحدیث ۲۹ مارچ شك ) مولوی ثناء اللہ صاحب کی اس آمادگی اور مباہلہ کے لیے لکار پر ایڈیٹر صاحب اخبار بد رتے ہم را پریل شاہ کے پرچہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی منظوری سے لکھنا :- عم آسمانی ذلت اٹھانا جھوٹ ہے ، دیکھو ضمیمہ انجام آتھم میں حضرت مرزا صاحب اس مباہلہ کی دس برکات کا ذکر فرماتے ہیں جو آپ کی عزت کا موجب ہوئیں۔(ضمیمہ انجام آتھم ص۲۰۲ تا ۳۱۷ )