عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 151
قانتات میں گنی جاؤ“۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 81-80) عائلی مسائل اور ان کا حل (جلسہ سالانہ ہالینڈ خطاب از مستورات فرمودہ 03 جون 2004ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 22 جولائی 2005 ) خاوند سے کامل وفا اور استغفار کی ترغیب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ جرمنی 2003ء کے موقع پر احمدی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: بعض عورتوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ بعض دفعہ حالات خراب ہو جاتے ہیں، مرد کی ملازمت نہیں رہی یا کاروبار میں نقصان ہوا، وہ حالات نہیں رہے، کشائش نہیں رہی تو ایک شور برپا کر دیتی ہیں کہ حالات کا رونا، خاوندوں سے لڑائی جھگڑے، انہیں برا بھلا کہنا، مطالبے کرنا۔تو اس قسم کی حرکتوں کا نتیجہ پھر اچھا نہیں نکلتا۔خاوند اگر ذرا سا بھی کمزور طبیعت کا مالک ہے تو فوراً قرض لے لیتا ہے کہ بیوی کے شوق کسی طرح پورے ہو جائیں اور پھر قرض کی دلدل ایک ایسی دلدل ہے کہ اس میں پھر انسان دھنستا چلا جاتا ہے۔ایسے حالات میں کامل وفا کے ساتھ خاوند کا مددگار ہونا چاہئے، گزارا کرنا چاہئے“۔نیز یہ بھی فرمایا: ”ذرا سی بات پر شور شرابہ کرنے والی عورتوں کو یہ حدیث بھی ذہن میں رکھ کر استغفار کرتے رہنا چاہئے۔حضرت ابنِ عباس بیان کرتے ہیں کہ 151