عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 152
عائلی مسائل اور ان کا حل آنحضرت ﷺ نے فرمایا: مجھے آگ دکھائی گئی تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت عورتوں کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کفر کا ارتکاب کرتی ہیں۔عرض کیا گیا کہ کیا وہ اللہ کا انکار کرتی ہیں ؟ آپ ہم نے فرمایا: نہیں، وہ احسان فراموشی کی مرتکب ہوتی ہیں۔اگر تو اُن میں سے کسی سے ساری عمر احسان کرے اور پھر وہ تیری طرف سے کوئی بات خلاف طبیعت دیکھے تو کہتی ہے میں نے تیری طرف کبھی کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔( صحیح بخاری کتاب الایمان باب کفران العشیر و کفر دون کفرفیه ) دعاؤں، صدقات اور توبہ استغفار سے مشکل حالات کا مقابلہ خانگی مشکلات کی صورت میں احمدی خواتین کو نصیحت کرتے ہوئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ” پھر بعض عورتوں کو اپنے گھروں اور سسرال کے حالات کی وجہ سے شکوے پیدا ہو جاتے ہیں۔بے صبری کا مظاہرہ کر رہی ہوتی ہیں اور بعض دفعہ تکلیف بڑھنے کے ساتھ رد عمل بھی اس قدر ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف بھی شکوے پیدا ہو جاتے ہیں۔تو بجائے شکووں کو بڑھانے کے اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ٹھیک ہے میرے علم میں بھی ہے بعض دفعہ خاوندوں کی طرف سے اس قدر زیادتیاں ہو جاتی ہیں کہ ناقابل برداشت ہو جاتی ہیں۔تو ایسی صورت میں 152