عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 202
عائلی مسائل اور ان کا حل کی سوچ پیدا کریں۔اپنی تعلیم کو کامل اور مکمل سمجھیں۔قرآن کریم کی تعلیم پر پوری توجہ دیں اس پر کار بند ہوں تو آپ انشاء اللہ تعالی دنیا کی رہنما کا کردار ادا کریں گی۔ورنہ اگر صرف اس دنیا کے پیچھے ہی دوڑتی رہیں تو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وہ سب کچھ ختم ہو جائے گا اور ہاتھ ملتی رہ جائیں گی اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایسی قومیں عطا فرمائے گا جو اس کام کو آگے بڑھائیں گی۔لیکن مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ اعزاز ان پرانی نسلوں اور پرانے خاندانوں ان احمدی عورتوں کے ہاتھ میں ہی رہے گا جو مشکل وقت میں جن کو احمدیت قبول کرنے کی سعادت ملی۔پس آپ لوگ اپنے اندر یہ احساس ذمہ داری بھی ختم نہیں ہونے دیں گی۔انشاء اللہ تعالی۔اللہ کبھی آپ کو توفیق دے۔پس اس نعمت عظمی کی قدر کریں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ہے تا کہ آپ کا ہر قدم اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے میں آگے سے آگے بڑھتا چلا جانے والا قدم ہو اور آپ اپنے پیچھے ایسی نسل چھوڑ کر جانے والی ہوں جو اگلی نسلوں کے دلوں میں بھی اللہ کے دین کی عظمت پیدا کرنے والی ہوں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو“۔(جلسہ سالانہ یو کے خطاب از مستورات فرمودہ 29 جولائی 2006ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 26 جون 2015ء) بچوں کو بدظنیوں اور کدورتوں سے بچائیں 27 اگست 2005ء کو جلسہ سالانہ جرمنی کے موقعہ پر خواتین سے خطاب 202