عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 201 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 201

عائلی مسائل اور ان کا حل حضرت عبد الرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت جو اپنی پانچ وقت نمازوں کی پابندی کرتی ہے اور جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو اخلاقی برائیوں سے بچایا اور اپنے خاوند کی اخلاص اور وفا سے خدمت کی۔ایسی عورت کا حق ہے کہ وہ جنت میں کسی بھی دروازے سے داخل ہو جائے۔میری دعا ہے کہ ہر احمدی عورت اپنے خاوند کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والی ہو اور اپنے بچوں کے فرائض کا حق ادا کرنے والی ہو۔اللہ کرے کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت کرے اور ان کی پاک اور با اخلاق ماحول میں پرورش کرے اور اس وجہ سے جنتوں کی وارث بنے“۔(جلسہ سالانہ نائجیریا 2004 ءعہ الازھار لذوات الخمار۔” اوڑھنی والیوں کیلئے پھول“ جلد سوم حصہ اول) حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ یوکے 2006ء کے موقع پر احمدی مسلمان عورتوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: عورت کو ہمارے دین نے گھر کا نگران اور خاوند کے گھر کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے۔جب تک تم اللہ تعالیٰ کو نہیں پہچانو گی اور اپنی ذمہ داری نہیں سمجھو گی تمہارے ہاں سکون نہیں پیدا ہو سکتا“۔مزید فرمایا: آپ احمدی عورتیں کسی قسم کے احساس کمتری کے بجائے احساس برتری 201