عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 171
عائلی مسائل اور ان کا حل خاوند کے ذمہ بیوی کے حقوق عورتوں کے حقوق کے ضمن میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں دنیا کی بے رغبتی سے متعلق مختلف مثالیں بیان کرتے ہوئے زہد کے اصل معانی پر روشنی ڈالی۔حضور انور نے میاں بیوی کے تعلقات کے حوالہ سے بیان فرمایا: ”حضرت وہب بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان اور حضرت ابو درداء کے درمیان بھائی چارہ کروایا۔حضرت سلمان، حضرت ابو درداء کو ملنے آئے تو دیکھا کہ ابو درداء کی بیوی نے پراگندہ حالت میں کام کاج کے کپڑے پہن رکھے ہیں اپنا حلیہ عجیب بنایا ہوا تھا۔سلمان نے پوچھا تمہاری یہ حالت کیوں ہے؟ اس عورت نے جواب دیا کہ تمہارے بھائی ابو درداء کو تو اس دنیا کی ضرورت ہی نہیں وہ تو دنیا سے بے نیاز ہے۔اسی اثناء میں ابو درداء بھی آگئے۔انہوں نے حضرت سلمان کے لئے کھانا تیار کروایا اور ان سے کہا کہ آپ کھائیں میں تو روزے سے ہوں۔سلمان نے کہا جب تک آپ نہیں کھائیں گے میں بھی نہیں کھاؤں گا۔چنانچہ انہوں نے روزہ کھول لیا ( نفلی روزہ رکھا ہو گا)۔اور جب رات ہوئی تو ابو در دار نماز کے لئے اٹھنے لگے۔سلمان نے ان کو کہا ابھی سوئے رہو چنانچہ وہ سو گئے۔کچھ دیر بعد وہ دوبارہ نماز کے لئے اٹھنے لگے تو سلمان نے انہیں کہا کہ ابھی سوئے رہیں۔پھر جب رات کا آخری حصہ آیا تو سلمان نے کہا کہ اب اٹھو۔چنانچہ 171