عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 110 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 110

عائلی مسائل اور ان کا حل اس لئے بھی رشتے ٹوٹتے ہیں کہ بعض پاکستان سے آنے والے لڑکے، باہر آنے کے لئے رشتے طے کر لیتے ہیں اور یہاں پہنچ کر پھر رشتے توڑ دیتے ہیں۔کچھ بھی ایسے لوگوں کو خوف نہیں ہے۔ان لڑکوں کو کچھ تو خدا کا خوف کرنا چاہئے۔ان لوگوں نے، جن کے ساتھ آپ کے رشتے طے ہوئے، آپ احسان کیا ہے کہ باہر آنے کا موقع دیا۔تعلیمی قابلیت تمہاری کچھ نہیں تھی۔ایجنٹ کے ذریعے سے آتے تو 15-20لاکھ روپیہ خرچ ہوتا۔مفت میں یہاں آگئے۔کیونکہ اکثر یہاں آنے والے لڑکے ٹکٹ کا خرچہ بھی لڑکی والوں سے لے لیتے ہیں۔تو یہاں آکر پھر یہ چالاکیاں دکھاتے ہیں۔یہاں آکر رشتے توڑ کر کوئی اپنی مرضی کا رشتہ تلاش کر لیتا ہے یا پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق بعض رشتے ہو جاتے ہیں اور بعض دوسری بیہودگی میں پڑ جاتے ہیں اور پھر ایسے لڑکوں کے ماں باپ بھی ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں ، چاہے وہ یہاں رہنے والے ہیں یا پاکستان میں رہنے والے ماں باپ ہیں“۔مزید فرمایا: پھر بعض لڑکے، لڑکیوں کی جائیدادوں کے چکر میں ہوتے ہیں۔بچے بھی ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی بجائے اس کے کہ بچوں کی خاطر قربانی دیں قانون سے فائدہ اٹھا کر علیحدگی لے کر جائیداد ہڑپ کرتے ہیں اور اگر بیوی نے بیوقوفی میں مشترکہ جائیداد کر دی تو جائیداد سے فائدہ اٹھایا اور پھر بچوں اور بیوی کو چھوڑ کر چلے گئے“۔110