عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 43 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 43

رازدار عائلی مسائل اور ان کا حل یعنی وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔پھر یہ بھی حکم دیا کہ مرد اور عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں یعنی مرد اور عورت ایک دوسرے کے دار بھی ہیں۔یہاں مردوں اور عورتوں دونوں کو حکم ہے۔یہ راز داری ہمیشہ راز داری ہی رہنی چاہئے۔یہ نہیں کہ کبھی جھگڑے ہوئے تو ایک دوسرے کی غیر ضروری باتوں کی تشہیر شروع کر دو ، لوگوں کو بتانا شروع کر دو۔پھر یہ بھی ہے کہ خاوند بیوی کے اگر آپس میں اچھے تعلقات ہیں ، معاشرے کو پتہ ہے کہ اچھے تعلقات ہیں، تو معاشرے میں بھی عورت اور مرد کا ایک مقام بنا رہتا ہے۔کسی کو نہ عورت پر انگلی اٹھانے کی جرآت ہوتی ہے اور نہ کسی کو مرد پر انگلی اٹھانے کی جرات ہوتی ہے۔تو یہاں خاوند اور بیوی کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔نہ مرد، عورت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے اور نہ عورت، مرد کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے۔فرمایا کہ اس سے نہ صرف تم اپنی گھریلو زندگی خوشگوار بناؤ گے، اچھے تعلقات رکھ کر ، بلکہ اپنی نسلوں کو بھی محفوظ کر رہے ہو گے۔ان کو محفوظ کرنے کے بھی سامان کر رہے ہو گے۔تو اس طرح بہت سے حقوق اور فرائض اللہ تعالیٰ نے عورت اور مرد کے رکھے ہیں اور دونوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ ان کی ادائیگی کریں۔عورت بھی معاشرے کا اسی طرح اہم حصہ ہے جس طرح مر داور دونوں اگر صحیح ہوں سے تو اگلی نسل بھی صحیح طریق پر پروان چڑھے گی، اس کی تربیت بھی صحیح ہو گی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے دونوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ 43