عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 140 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 140

عائلی مسائل اور ان کا حل پانا ہے؟ اپنے گھر کو جنت نظیر کس طرح بنانا ہے؟ اگر دنیا کی طرف نظر رہے تو یہ سکون کبھی حاصل نہیں ہو سکتا۔حقیقی سکون خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔دنیاوی خواہشات تو بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ایک کے بعد دوسری خواہش آتی چلی جاتی ہے جو بے سکونی پیدا کرتی ہے“۔پھر فرمایا: کہ اگر آپ جائزہ لیں تو نظر آئے گا کہ یقینا جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے یہ نیک اعمال کر رہی ہیں اُن کی زندگیوں میں جو سکون اور اطمینان ہے وہ دنیا دار عورتوں کی زندگیوں میں نہیں ہے۔ایسی عورتوں کے گھروں میں بھی بے سکونی ہے جو دنیا داری والی ہیں۔لیکن جو دین کو مقدم رکھنے والی ہیں، اُس کی خاطر قربانیاں کرنے والی ہیں، انہیں گھروں میں بھی سکون ہے، اور ان کی عائلی زندگی بھی خوش و خرم ہے۔اُن کے بچے بھی اں پر قائم ہیں اور جماعت کے ساتھ منسلک ہیں“۔(2 جون 2012ء میں جلسہ سالانہ جرمنی خطاب از مستورات مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 126 اکتوبر 2012ء) جلسہ سالانہ یو کے 2007ء کے موقع پر مستورات سے خطاب میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حضرت فاطمتہ الزہرہ کی مثال دیتے ہوئے فرمایا: ایک دفعہ حضرت علی مرتضیٰ " گھر تشریف لائے۔کچھ کھانے کو مانگا کہ کچھ کھانے کو دو حضرت فاطمہ سے۔تو آپ نے بتایا کہ آج تیسر ا دن ہے گھر 140